‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2013 - 22:48
News ID: 6180
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتہ کہ خدا پر انحصار و توکل غیروں کے غلبہ سے دوری کا سبب ہوتا ہے اظہار کیا : وہ قوم کامیابی کی منزل طے کرتی ہے جو کہ صرف خدا کی رضایت کے لئے کام کرتی ہوں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی‌ گرگانی نے تہران صوبہ سے آئے ہوئے مہمانوں کے درمیان گفت و گو کرتے ہوئے قرآن کو تمام انسان کے لئے ایک جامع کتاب جانا ہے اور بیان کیا : قرآن کریم کی تعلیم سبھوں کے لئے فراہم ہے سب اس آسمانی کتاب سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے اسلامی روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انسان میں بعض لوگ ثابت و بنیادی ایمان کے مالک ہیں لیکن بعض لوگ صرف اس دنیا میں صاحب ایمان ہوتے ہیں اور آخرت میں بھول جائے نگے کس چیز پر ایمان رکھے ہوئے تھے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے اس تاکید کے ساتہ کہ انسان کو چاہیئے دنیا میں اپنے اعمال کا اچھی طرح خیال رکھیں اظہار کیا : قیامت کا دن بندوں کے اعمال کی حساب و کتاب کا دن ہے اور جن لوگوں کا ایمان ثابت و مستحکم ہے وہ مشکل میں گرفتار نہیں ہونگے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے بیان کیا : انسانوں کے ثابت و مستحکم ایمان کے حصول کا راہ تمام واجب نمازوں کے بعد اللہ کی رضایت کے لئے دعا پڑھنا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ انسان قیامت کے روز اپنے اعمال کا نتیجہ دیکھتا ہے وضاحت کی : خداوند کسی بھی شخص سے رشتہ داری و اپنائیت نہیں رکھتا اور صرف نیک عمل ہے جو انسان کو آخرت میں نجات دیتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے اس تاکید کے ساتہ کہ انسان اپنے امور اور اپنی ذمہ داری کو خدا کی رضایت کو مد نظر رکھتے ہوئے انجام دے بیان کیا : جو شخص دنیا کی چاہت کے بغیر خدا کی رضایت حاصل کرنے کے لئے کام کرتا ہے وہ خدا کے ثواب و انعام سے سرفراز ہوتا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قیامت پر یقین کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : وہ انسان جو قیامت پر یقین رکھتا ہو اپنے تمام امور خدا کی رضایت کے لئے انجام دیتا ہے اور یقینا وہ کامیابی حاصل کرتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ خدا پر توکل آزادی اور غیر ملکی غلبہ سے دوری کا سبب ہوتا ہے : وہ قوم کامیابی حاصل کرتی ہے جو صرف خدا کی رضایت کے لئے کام کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬