رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ اعلای اسلامی کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان نے اس ہفتہ بیروت میں نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان بعض ممالک کی طرف سے ایران کی دشمنی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : کیوں بعض ممالک و تحریکیں اسلامی جمہوریہ ایران جو کہ اہل بیت (ع) کی تعلیمات پر پابند رہا ہے اور اس خاندان کے روشن راستہ کی پیروی کر رہا ہے اس سے دشمنی کر رہے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : وہ لوگ صرف تاریخی ترقی کی وجہ سے اس ملک سے دشمنی کر رہے ہیں اور ایران پر مسلسل یلغار کر رہے ہیں ۔
آیت الله قبلان نے جمہوریہ اسلامی ایران کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور اظہار کیا : سب لوگوں کو چاہیئے کہ صداقت و اخلاص کو مد نطر رکھتے ہوئے وہ اقدامات جو خداوند متعال کی نا رضایتی کا سبب بنے اس سے دوری اختیار کریں ۔
شیعہ اعلای اسلامی کونسل لبنان کے نائب صدر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دنیا کے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ تقوی الہی کو اختیار کریں اور پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و اهل بیت (ع) کی سیرت کی پیروی کریں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دشمنی سے دوری اختیار کریں ۔