03 December 2013 - 13:48
News ID: 6178
فونت
سعودی عرب قطیف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب قطیف کے امام جمعہ نے آل سعود خاندان کے جرائم و مظالم کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : صدام جیسا حشر ظالموں کے انتظار میں ہے ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے گذشتہ روز اس شہر کے مسجد امام رضا علیہ السلام میں آل سعود خاندان کی طرف سے اس ملک کے مظلوموں پر ظلم و جنایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : عوام پر ظلم کرنے والے کا حشر دنیا اور آخرت میں بہت درد ناک ہوتا ہے ۔

انہوں نے ظالموں کو دو حصہ میں تقسیم کیا ہے ظلم عام و ظلم خاص اور بیان کیا : کمزور لوگوں پر اور معاشرے کے نیچے طبقہ پر ظلم کرنا ظلم عام ہے ۔ اپنے گھر والوں کی ذمہ داری زیادہ تر مواقع پر والد کے ذمہ ہوتی ہے اگر وہ اپنے گھروالوں کے ساتہ ظلم و ستم کرے تو یہ ظلم خاص ہے ۔

سعودی عرب کے اس عالم دین نے وضاحت کی : خداوند عالم نے ظالموں کو متنبہ کیا ہے کہ بہت ہی جلد اپنے ظلم و ستم کا انجام دیکھو گے ۔ خداوند عالم نے دنیا کے مظلوموں سے بھی وعدہ کیا ہے کہ ان کی مدد ضرور کرے گا ۔

انہوں نے صدام حسین کا سیاہ حشر جو تاریخ میں ثبت ہوا ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : صدام حیسن جیسے لوگ گذشتہ تاریخ میں بہت سے تھے کہ جن کو خداوند عالم نے اس دنیا اور آخرت دونوں میں ذلت و پستی دی ہے ۔

سعودی عرب قطیف کے امام جمعہ نے اس ملک کے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : آل سعود خاندان اپنی قدرت کا غلط استعمال کر کے عدلیہ نظام اور قانونی ادارہ میں مختلف قسم کا فساد پھیلا رکھا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں بیان کیا : سعودی عرب کے انصاف و انسانی حقوق اداروں کو چاہیئے کہ اہل خانہ پر ہو رہے مسلسل ظلم ستم کو روکے اور ان کے حقوق ادا کئےجائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬