12 December 2013 - 12:07
News ID: 6211
فونت
سعودی عرب کے ایک عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے ایک عالم دین نے اباعبد الله حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شامل ہونے کے ثواب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : چہلم کے روز امام حسین علیہ السلام کی زیارت خدا کی طرف سے ایک فضل ہے ۔
حجت الاسلام شيخ صالح المنيان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عالم دین حجت الاسلام شیخ صالح المنیان نے گذشتہ روز اس ملک کے قطیف علاقہ میں چہلم کے روز امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے عزاداروں کی طرف سے جوش و خروش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دنیا کے تمام گوشہ و کنار سے لاکھوں عزادار چہلم کے روز امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا کی طرف روانہ ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہر وہ شخص جو امام حسین علیہ السلام کا عاشق ہے اور ان کے دشمنوں ، ظالموں اور قاتلوں سے بیزار ہے وہ اربعین حسینی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں ایک خاص شوق و اشتیاق رکھتا ہے ۔

سعودی عرب کے اس عالم دین نے زیارت اربعین کو ایک دینی و مذہبی شعائر جانا ہے اور بیان کیا : چہلم کے روز امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے پر بہت زیادہ ثواب ہونے کے سلسلہ میں بہت زیادہ روایتیں پائی جاتی ہیں اور بعض دوسری روایت میں اس زیارت کو ایمان کی علامت بتایا گیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : محدث حر عاملی (ره) نے اپنی کتاب وسائل الشیعہ میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے سلسلہ میں ایک باب مخصوص کیا ہے ، امام حسین علیہ السلام کی زیارت چہلم کے روز ایک خدا کی طرف سے فضل ہے جو ہر شخص کی قسمت میں نہیں ہے ۔

حجت الاسلام المنیان نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے ایک حدیث کا جائزہ لیا ہے جس میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے پیدل جانے میں بے شمار ثواب ہونے کو بیان کیا گیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬