رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب بصیرت کانفرنس میں اس بیان کے ساتہ کہ حق و باطل کے درمیان ہمیشہ جنگ رہا ہے اور حضرت ولی عصر (عج) کے ظہور تک جاری رہے گا بیان کیا : اس مسئلہ کو تاریخ بھی اور ہماری وحیانی منابع بھی ثابت کرتا ہے ۔
انہوں نے ظلم سے مقابلہ اور انصاف کے قیام کی کوشش کو تاریخ کا بہترین جنگ جانا ہے کہ جس میں مقابلہ کرنے والے اور اس کے ساتھ قوم بھی فخر کرتی ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی ہندوستان میں کاندھی جی کی لڑائی اور افریقہ میں منڈیلا کو اس طرح کے جنگ کا نمونہ جانا ہے اور وضاحت کی : ظلم سے لڑائی ایک سماجی اقدار ہے جو عالمی پیمانہ پر قبول کیا جاتا ہے جو کہ ایک طرح سے فطری بنیاد اور دینی تعلیمات سے بھی منسلک ہے ۔
عالمی ثقافت روحانی و معنوی اقدار کو مادی منفعت سے موزنہ کرتے ہیں
انہوں نے اںصاف کے ذریعہ ظلم سے مقابلہ کی عالمی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مختلف معاشرے میں عوام کی رجحان و اقدار ایک طریقہ سے ان کی مادی زندگی سے منسلک ہے اور یہاں تک کہ اخلاقی اقدار کو اپنے حق و مفاد کے حصول کے لئے چاہتے ہیں ۔ اس اقدار کا احترام اس لئے ہوتا ہے کہ اس کے سایہ میں آسانی سے زندگی بسر کی جائے کیونکہ روحانی و معنوی اقدار کو اپنے مادی منافع سے موازنہ کرتے ہیں لکن مسلمانوں سے اس طرح کی امید نہیں کی جاتی ۔