21 December 2013 - 14:46
News ID: 6238
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سیستانی نے اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی پابندی ، اخلاص ، اول وقت نماز پڑھنا اور حجاب کرنے کو اربعین حسینی کے زائروں کی اہم ترین ذمہ داری جانا ہے ۔
حضرت آيت الله سيد علي سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا معلی پیدل جانے والے لوگوں کے ایک گروہ کی طرف سے معنوی نصیحت کرنے کی درخواست پر بیان کیا : وہ مومنین جو اربعین کے روز امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کی توفیق حاصل کی ہے ان کو توجہ کرنی چاہیئے کہ خداوند عالم نے پیغمبروں اور اوصیا کو تمام لوگوں کے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہے اور ان کی یادوں کو باقی رکھنے کے لئے ان کے بارگاہ کی زیارت کرنے والوں کے لئے بلند مرتبہ عنایت کرنے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس زیارت کی مناسبت امام حسین علیہ السلام کی بہادری و قربانی و شہادت کو یاد کرنے کے علاوہ دینی تعلیمات خاص کر نماز ، حجاب ، اصلاح ، معاف کرنا ، حلم ، ادب و احترام اور تمام فضیلتوں کا خیال کرنا ہے تا کہ یہ زیارت نفس کی تربیت کے لئے ایک مثبت قدم ہو اور یہ فضائل و ان کا سلسلہ آئندہ کے زیارت کے لئے موثر ہو ۔ اس طرح زیارت کی مقام و منزلت ایسا ہو سکتا ہے جیسا کہ امام علی علیہ السلام کے تعلم و تربیت کے جلسہ میں موجود رہے ہوں ۔

حضرت آیت الله سیستانی نے لوگوں کی زندگی پر اربعین کے روز زیارت امام حسین علیہ السلام کی تاثیر کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا : ہم لوگ آئمہ اہل بیت کے زمانہ میں نہیں تھے تا کہ ان سے تعلیم حاصل کرتے لیکن خداوند متعال نے تعلیمات و موقف اور ان کی زیارت کا عشق ہم لوگوں کے لئے عنایت کی ہے تا کہ آئمہ اطہار علیہ السلام کی تعلیمات پر پابندی کر کے اپنے صداقت کا موازنہ کر سکیں ۔

مرجع تقلید نے اول وقت نماز کی ادائیگی زائروں کی ایک اہم ترین ذمہ داری جانا ہے اور وضاحت کی : نماز دین کا ستون ہے اور مومنوں کی معراج ہے ضروری ہے کہ اول وقت ادا کی جائے ۔ مومنوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے کہ اول وقت نماز سے غافل ہوں اور دوسرے کاموں میں مشغول ہو جائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬