‫‫کیٹیگری‬ :
12 May 2015 - 22:44
News ID: 8124
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ خبرگان رہبری کونسل میں تہران کے نمائندہ نے اسلام کی حفاظت میں علما کی سخت ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تمام اسلامی ممالک کے علماء کی ذمہ دای یہ ہے کہ حقیقی اسلام کو واضح کرے تا کہ دشمن اپنے مطلوبہ اسلام کو رائج نہ کر سکے ۔
آيت اللہ امامي کاشاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق تھران کے امام جمعہ اور خبرگان رہبری کونسل میں تہران کے نمائندہ آیت الله محمد امامی کاشانی نے زاہدان کے شیعہ اور اہل سنت علماء سے سیستان و بلوچستان کے اہل سنت کے سلسلہ میں قائد انقلاب اسلامی کی آفس کے ہال میں منعقدہ ملاقات میں بیان کیا : میں خوش ہوں اور خداوند عالم کے بارگاہ میں شکر گزار ہوں کہ ہمارے قسمت میں یہ توفیق عنایت کی تا کہ زاہدان کے مشہور شیعہ و اہل سنت علماء و دانشمندوں کی خدمت میں حاضر ہو سکوں ۔

انہوں نے بیان کیا : شیعوں کا عقید ہے کہ امام زمانہ غیبت میں ہیں اور ظہور کرے نگے ، اہل سنت بھائی میں سے بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ابھی تک ایسی شخصیت کی پیدائش نہیں ہوئی ہے اور بعد میں آئے نگے لیکن ایسی شخصیت قیام کرے گی جس کے سلسلہ میں کسی کو بھی شک نہیں ہے اور تمام اہل سنت و شیعہ بھائی کا اس سلسلہ میں اتفاق نظر ہے ، فخر رازی کہتے ہیں کہ اعتدال پسند انسان کو ہر زمانہ میں موجود ہونا چاہئے ، یہ علمی بیان سے روشن ہوتا ہے کہ وہ چیز جو شیعہ امامیہ کہتے ہیں کہ ہمارے بارہویں امام آئے نگے اور عدل و انصاف کو پھیلائے نگے یہ صحیح ہے ۔

آیت الله امامی کاشانی نے ظہور کے زمانہ کی نمایا خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : روایت کے مطابق امام زمان (عج) کی ظہور کے زمانہ کی خاص خصوصیت یہ ہے کہ اسلامی قوم ایک چشمہ سے پانی پئے نگے، بزرگوں نے اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ موسی علیہ السلام کی قوم بارہ چشمہ سے پانی پیتی تھیں اور قرآن کریم نے بھی اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے اس بیان کے ذریعہ کہ موسی بن عمران نے اپنے قوم کے ساتھ بیابان میں گئے تو ان لوگوں نے حضرت موسی سے پانی کی درخواست کی تو انہوں نے اپنے عصا کو پتھر پر مارا اور اس سے چار حصہ سامنے آئے اور ہر سے تین چشمہ جاری ہوا اور اس ہر ایک چشمہ سے بنی اسرائیل کی ایک قوم پانی پیتی تھی اور اس امر کا راز یہ تھا کہ حضرت موسی علیہ السلام کے ماننے والے تیار نہیں تھے کہ ایک چشمہ سے سب لوگ پانی استعمال کریں وہ لوگ ایک دوسرے کی مشکلات سے خوش ہوا کرتے تھے اگر دیکھتے تھے کہ دوسرے مشکل میں گرفتار ہیں یا پریشان ہیں تو خوش ہوا کرتے تھے اسی وجہ سے موسی کچھ ایسا نہیں کر سکے کہ سب ایک چشمہ سے پانی نوش کریں اور اسی وجہ سے مجبور ہوئے کہ ہر سبط کے لئے ایک چشمہ جاری کریں ۔ 

انہوں نے اپنی گفت وگو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام زمانہ (عج) کے زمانہ میں ایسا نہیں ہوگا یعنی حالات اسلامی قوم کے درمیان اتحاد کو بیان کر رہی ہے ، اسلامی معاشرے میں اس وقت جو بحث در پیش ہے پہلے بھی بیان کی جا چکی ہے اور تمام مکاتب فقہ کے لئے قابل احترام رہا ہے ۔
 
آیت الله امامی کاشانی نے عالم اسلام کی موجودہ صورت حال کے سلسلہ میں اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم مختلف مناظر و دلچسپی کو دیکھاتا ہے تا کہ شخص اپنی حقیقت و اصلیت کو واضح کر سکتے ، اس وقت آل سعود اپنی اصلیت و حقیقت کی نمائش کر رہا ہے ، عورتوں اور بچوں پر بم باری کر رہا ہے کیا اب کسی میں ہمت ہے جو یہ کہے کہ آل سعود ایک اسلامی حکومت ہے !؟ خداوند عالم اپنے قانون کے تحت حقیقت کو روشن کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : سعودی عرب والے دعوا کرتے ہیں کہ ہم مکہ و مدینہ میں حرمین کے محافظ ہیں کیا یہ مظالم و جرائم کا معنی تمہاری عبادت و حفاظت ہے !؟ یہ لوگ خدا کے ہاتھوں رسوا ہوئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬