‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2015 - 15:14
News ID: 7653
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی کی سنی وفد سے ملاقات:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم امت اسلامیہ میں اتحاد پیدا کرنے میں اپنی تمام توانائی صرف کردیں کہا: دشمن نے اختلاف کے ذریعہ ہمیں بڑی چوٹیں پہونچائیں ہیں ، دشمن عرب و عجم اور کالے اور گورے کا اختلاف وجود میں لاتے ہیں تاکہ ہمارے درمیان تفرقہ اندازی کرسکیں ۔
آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے قبل سنی علماء کے وفد سے ملاقات میں آیت «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذینَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْکُفَّارِ رُحَماءُ بَیْنَهُمْ» کو مسلمانوں کے درمیان میزان و ترازو جانا ۔ 


انہوں نے مزید کہا: مسلمان ہونے کا معیار کفار سے جنگ اور مسلمانوں سے میل و محبت ہے ، رسول اسلام (ص) نے جس دن امت اسلامیہ کی بنیاد رکھنے کا ارادہ کیا اس سلسلہ میں آپ کا پہلا قدم مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کا قیام تھا ۔


اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی بیان کیا ہے کہا: دو انسانوں کے درمیان برادری اہم ترین اور نزدیک ترین رشتہ ہے جس کی جانب قران کریم نے تاکید کی ہے ۔ 


انہوں نے مزید کہا: نبی اکرم(ص) نے فرمایا «مؤمن وہ ہے جو لوگوں سے محبت کرے اور اگر کوئی ایسا نہ کرے تو اسے خیر و برکت نصیب نہ ہوگی » و نیز حضرت محمد مصطفی (ص) نے امت اسلامیہ کو ایک جسم و پیکر کے مانند پیش کیا ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم امت اسلامیہ میں اتحاد پیدا کرنے میں اپنی تمام توانائی صرف کردیں کہا: دشمن نے اختلاف کے ذریعہ ہمیں بڑی چوٹیں پہونچائیں ہیں ، دشمن عرب و عجم اور کالے اور گورے کا اختلاف وجود میں لاتے ہیں تاکہ ہمارے درمیان تفرقہ اندازی پیدا کرسکیں ۔


انہوں نے تاکید کی: افسوس آج عربستان سعودی ، بحرین اور قطر امت اسلامیہ میں اختلاف کی آگ شعلہ ور کرنے میں مصروف ہیں ، کفار کی بہ نسبت ان کے یہاں کسی قسم کی بے رخی موجود نہیں ہے بلکہ ان کے غلام اور ان کا آلہ کار ہیں اور اپنے پٹرول اور گیس کی رقموں سے مسلمانوں میں اختلاف کی بیج بونے میں لگے ہیں، یہاں تک عربستان سعودی اسرائیل کو ملت اسلامیہ کے قتل کا خرچ بھی دینے کو تیار ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬