‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2015 - 14:17
News ID: 7652
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم سے حجت الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ عبد الحسین معزی اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر ۔
رہبر معظم اور حاج شيخ عبد الحسين معزي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجت الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ عبد الحسین معزی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر کیا گیا ۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحیم


جناب حجت الاسلام آقائ حاج شیخ عبد الحسین معزی دامت توفیقاتہ


دلسوز و خدمتگزار عالم دین جناب حجۃ الاسلام آقائ غیوری کے انتقال اور فقدان کے پیش نظر جنھوں نے کئی برسوں تک اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر میں فراواں خدمات سرانجام دیں ، جناب عالی کے ثقافتی اور مادی محرومیت کے سلسلے میں احساس ذمہ داری ، شائستگی اور  ممتاز صلاحیت کے پیش نظر جناب عالی کو ہلال احمر میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں ۔


قدرتی آفات اور حوادث میں خستہ جانوں کو آرام پہنچانے ، بلند اہداف و مقاصد کے لئے خود اعتمادی کے جذبہ کو فروغ دینے ، غمزدہ افراد کی آسائش کے لئے وسائل فراہم کرنے  اور قومی، مذہبی اور جغرافیائی حدود  سے بالا تر رہ کر خدمات پیش کرنے کے لئے ہلال احمر کی تاسیس کی گئی ہےجو اسلامی تعلیمات اور دین مبین اسلام کے احکام کے مطابق ہے۔


ہلال احمر کی فراواں معنوی اور مادی ظرفیتوں اور اہمیت کے پیش نظر اور جناب عالی کے تعہد اور توانائیوں کے سلسلے میں آگاہی کے مد نظر توقع کی جاتی ہے کہ ہلال احمر سے متعلق اراکان کے مجموعہ بالخصوص جوانوں کے امور پر نگرانی اور ہدایت ، ان گرانقدراور حیات بخش تعلیمات کے فروغ ، اور قدرتی آفات اور حوادث  سےمتاثرہ افراد کو خدمات بہم پہنچانے کے نیک کام میں ایک دوسرے پر پیشقدمی اور تعاون  نیز ہلال احمر میں دوسری ذمہ داریوں کو ایفا کرنے میں ہمت سے کام لیں۔


اللہ تعالی کی بارگاہ سے جناب عالی اور ہلال احمر کے تمام حکام کے لئے اس ادارے کے اعلی  اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے توفیق طلب کرتا ہوں۔


سید علی خامنہ ای


4/ جنوری 2015
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬