‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2015 - 12:52
News ID: 7650
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے اقتصادیات سے متعلق تہران میں ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور کو معاشی میدان میں مقابلوں کا دور ہے اور انحصار اور اجارہ داری کے ذریعے کسی بھی ملک کی معاشی ترقی ممکن نہیں ہے ۔
حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدرمملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز اقتصادیات سے متعلق تہران میں ہونے والے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہا : آج کا دور اقتصادی میدان میں مقابلے کا دور ہے انحصار اور اجارہ داری کا نہیں ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کی معیشت کو شفاف، مستحکم اور مقابلے کی توانائیوں کا حامل ہونا چاہئے کہا: ملک میں اقتصادی پیشرفت کا دورشروع ہوچکا ہے لیکن اہم یہ ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے ۔


ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پائیدار، مسلسل اور ہمہ گیر ترقی کو پورے ماحول پر محیط ہونا چاہئے کہا: ایسا نہیں ہوسکتا کہ اقتصادی اعتبار سے ملک ترقی کرے اور خارجہ پالیسی کے میدان میں کٹ کر رہ جائے۔


انہوں ںے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سیاسی تجربہ یہ کہتا ہے کہ ملک اگر الگ تھلگ ہے تو وہ مسلسل ترقی نہیں کرسکتا کہا: البتہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے اصولوں اور نظریات سے دستبردار ہوجائیں ہم دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار رکھنے کے خواہاں ہیں، امید ہے ترقی اور پیش رفت کی راہیں مزید ہموار ہو جائیں گی ۔


صدرمملکت نے یہ کہتے ہوئے کہ آج کی دنیا مفادات پر بات چیت کرنے کی دنیا ہے کہا: دھمکیاں ، مواقع اور مشترکہ مفادات ہماری خارجہ پالیسی پر بحث کی بنیاد ہیں کیوں کہ اصول و نظریات پر خارجہ پالیسی میں بحث نہیں ہوتی ۔ 


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر حکومت کے سامنے کوئی مشکل مسئلہ پیش آجائے تو اس کو کھل کر عوام کے سامنے رکھنا چاہئے، تیل کی قیمتوں میں کمی کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اگر ملک کی معیشت کی بنیاد تیل کی ہی آمدنی ہو تو یہ مشکلات جوں کی توں باقی رہیں گی لہذا ہماری زیادہ تر کوشش ہوگی کہ ہماری معیشت کی بنیاد صرف تیل کی آمدنی میں منحصر نہ رہے ۔


ڈاکٹر روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت کیی حکیمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے جبکہ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے کہا: قومی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ دور میں بیرونی دشمن سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ، بس ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے آخر میں عالم اسلام کو میں ہفتہ وحدت کی ی مبارکباد پیش کی ۔


واضح رہے کہ ایران کی پہلی قومی اقتصادی کانفرنس اتوار کو تہران میں صدر روحانی کی تقریر سے شروع ہوئی ۔


یہ کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی جس کے دوران پائیدار معیشت ، روزگار کے مواقع کی فراہمی ، استقامتی معیشت ، افراط زر کی شرح میں کمی کی پالیسیوں پر عمل درآمد ، سبسیڈی اور انرجی کی منڈیوں میں اصلاح جیسے اہم موضوعات پر بحث ہوگی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬