07 January 2015 - 14:29
News ID: 7659
فونت
حجت الاسلام قاضی نادر حسین علوی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین ملتان پاکستان کے جنرل سکریٹری نے کہا: صرف زبانی دعوے خرچ کرنے سے معاشرہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا بلکہ اس سلسلہ میں جب ہر شخص اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تب ملک میں امن اور خوشحالی آئے گی ۔
حجت الاسلام قاضي نادر حسين علوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم ملتان پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام قاضی نادر حسین علوی نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب میں کہا: آج ملک میں رسول خدا کی عملی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہفتہ وحدت، عالم اسلام کے لئے کسی رحمت سے کم نہیں کہا: رہر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) نے جس ہفتہ وحدت کا آغاز کیا تھا آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کی شدید ضرورت ہے۔


حجت الاسلام قاضی علوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس میں رسول خدا کی عملی سیرت کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے کہا: صرف زبانی دعوے خرچ سے معاشرہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بلکہ اس سلسلہ میں جب ہر شخص اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تب ملک میں امن اور خوشحالی آئے گی۔


انہوں نے مزید کہا: مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح ملتان میں ہفتہ وحدت کو بھرپور انداز میں منائے گی اور شیعہ سنی وحدت کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬