‫‫کیٹیگری‬ :
10 January 2015 - 21:23
News ID: 7672
فونت
تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری :
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت اللہ اراکی نے ایران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو تمام ملکوں کے لئے امن و دوستی کے پیغام کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا : رہبر انقلاب اسلامی آج اسلامی ملکوں کے درمیان وحدت کے علمبردار ہیں ۔
آيت اللہ اراکي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے جنرل سکریٹری آیت اللہ اراکی نے گذشتہ روز تہران میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) کے حرم مطہر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب میں ایران میں ہونے والی بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کو تمام ملکوں کے لئے امن و دوستی کا پیغامبر دیا ۔


انہوں ںے اسلامی جمہوریہ ایران میں 65 ملکوں کے نمائندوں کی موجودگی کو عالم اسلام کے لئے، ایک بڑا افتخار قرار دیا اور کہا : اسلامی انقلاب کے بانی اور وحدت اسلامی کانفرنس کی فکر دینے والے حضرت امام خمینی (رہ) کی مرقد پر 65 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی بھی عالم اسلام کے لئے عزت و وقار شمار ہوتی ہے۔


تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی برکت اور افکار و نظریات کے نتیجے میں آج عالم اسلام کے تین سو سے زیادہ علماء و دانشور، وحدت و باہمی ہمدلی کے ساتھ اس اسلامی کانفرنس میں شریک ہیں کہا: اس کانفرنس کے شرکاء، امن و دوستی کے پیغام کو پوری دنیا میں پہنچائیں گے، کیوں کہ رسول خدا حضرت محمد مصطفی (ص) اتحاد و وحدت کے پیغمبر، اسلامی شناخت کے بانی اور عدل و انصاف کے مظہر ہیں۔


واضح رہے بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء جمعہ کی صبح رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کے بعد تہران کی نماز جمعہ میں بھی شرکت کرکے اتحاد اسلامی کا نمونہ پیش کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬