08 January 2015 - 22:46
News ID: 7669
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : پیغمبر گرامی (ص) کی آمد کا مقصد دنیا کو تاریکیوں کی گہرائی سے نکال کر نور کی بلندیوں تک پہنچانا تھا یہی وجہ ہے کہ سرور کائنات (ص) کی تبلیغ اور جدوجہد سے آج اسلام ایک ایسادین بن کر سامنے ہے کہ جو ہر شخص، ہر طبقے اور ہر معاشرے کو زوال سے نکال کر کمال کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان اور  اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : خاتم المرسلین (ص) اور اہل بیت اطہارعلیھم السلام کی پاکیزہ اور برگزیدہ ہستیاں عالم بشریت کے لئے نجات اور ہدایت کا پیغام لائیں۔ پیغمبر گرامی (ص) کی آمد کا مقصد دنیا کو تاریکیوں کی گہرائی سے نکال کر نور کی بلندیوں تک پہنچانا تھا یہی وجہ ہے کہ سرور کائنات (ص) کی تبلیغ اور جدوجہد سے آج اسلام ایک ایسادین بن کر سامنے ہے کہ جو ہر شخص، ہر طبقے اور ہر معاشرے کو زوال سے نکال کر کمال کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وضاحت کی : عالم اسلام کے داخلی و خارجی مسائل کا واحد حل سیرت پیغمبر گرامی (ص) سے صحیح استفادہ اور اتحاد و وحدت میں مضمر ہے لہذا انہیں چاہیے کہ وہ باہمی محبت و رواداری کو فروغ دیں، نفرتوں، بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کریں، فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں اور مشترکات پر جمع ہوکروحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔

پیغمبر گرامی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اور ہفتہ وحدت کے اختتام پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے تاکید کی : امام الانبیاء حضرت رسول خدا (ص) کی سنت اقدس اور اہل بیت اطہار کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بناکر اسلام کے مشترکات کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ اپنی بدحالی پر قابو پاسکتی ہے۔ پیغمبر گرامی (ص) نے قرآن کریم، احادیث اور اسلامی تعلیمات کی شکل میںنظریہ و عقیدہ اور اپنی سیرت عالیہ کی شکل میں عمل کا جو بہترین اثاثہ امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کے لئے چھوڑا ہے اس سے صحیح استفادہ کرکے حقیقی معنوں میں دنیوی و اخروی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا : بدقسمتی سے آج امت مسلمہ سیرت نبوی (ص) اور تعلیمات اہل بیت اطہار (ع) پر عملی طور پر عمل پیرا نہیں ہے اور ذاتی و اجتماعی سطح پر مختلف برائیوں، گناہوں، کوتاہیوں اور انتشار و افتراق کا شکار ہے جس کی وجہ سے تسلسل کے ساتھ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تختہ مشق بنارہی ہیں اور دنیا کے ہر حصے میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬