رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اورشیعہ علماء کونسل پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں میں خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : حکومت کی جانب سے دعوے زیادہ ہیں ،عملی طور پر دہشت گرد آزادانہ طور پر کاروائیاںمیں مصروف ہیں۔ اور دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں کاروائیاں کرتے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظرآتے ہیں، میلاد مصطفی پر حملہ اتحاداُمت پر حملہ ہے۔ میلاد مصطفی ص پرآوردہشتگردوں کو گرفتارکرکے کیفرو کردار تک پہنچایا جائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی ۔
یانہوں نے کہا : جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحد نے کہا : بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے انہوں نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔