18 January 2015 - 23:30
News ID: 7701
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : یورپی ممالک کی جانب سے حضور اکرم (ص) کی شان میں اہانت کی شدید مذمت کرتے ہیں اس طرح کی قبیح حرکت کرنیوالوں نے اپنی اخلاقی پستی اور اپنی ہی بدکرداری عیاں کی ہے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان پورے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے کسی کی جان محفوظ نہیں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں "سیرت مصطفٰی" کے عنوان سے سیمینار میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے خطاب میں کہا : یورپی ممالک کی جانب سے حضور اکرم (ص) کی شان میں اہانت کی شدید مذمت کرتے ہیں اس طرح کی قبیح حرکت کرنیوالوں نے اپنی اخلاقی پستی اور اپنی ہی بدکرداری عیاں کی ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کی حالت زار اورفرانس میں ہونیوالی گستاخی کے بعدمسلم دنیا کے رد عمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوگی اس وقت تک مسلمانوں کو ایسے حالات کا سامنا رہے گا آج مسلم دنیا کے اکثریت ممالک میں امن نام کی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا : مسلم حکمرانوں کو بھی اب خواب غفلت سے جاگنا ہوگا اور او آئی سی کو صحیح معنوں میں فعال کرنا ہوگا جبکہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو اقوام متحدہ میں بھی سخت احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : پورے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے ، کسی کی جان محفوظ نہیں ۔ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو دہلا کر رکھ دیاہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬