رسا نیوز ایجنسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج مختلف میدانوں میں کامیابی حاصل کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں سے ملاقات میں کہا: فاتح کھلاڑیوں کی معنوی استقامت، ایرانی قوم کی مستحکم استقامت و پائمردی کی نشانی ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا: ایرانی عوام میں قومی افتخار کا احساس پیدا کرنے میں ایرانی کھلاڑیوں کی فتح کے کردار، اور لاکھوں شائقین وتماشہ بینوں کی نظروں کے سامنے دینی اقدار کی ترویج و تحفظ میں کھلاڑیوں کی معنوی استقامت کو گرانقدر اہمیت کا حامل ہے -
رہبر انقلاب اسلامی نے ایشیا اور پیرا ایشین گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابیوں اور تمغے حاصل کئے جانے کی قدردانی کرتے ہوئے، قومی افتخارات کی شناخت اور اسی طرح لوگو ں میں قومی افتخار کا جذبہ پیدا کئے جانے کو، عظیم افتخارات کی طرف قدم آگے بڑھانے کا زمینہ ساز قرار دیا اور فرمایا : جب ایک کھلاڑی، اپنے چیمین ہونے کے افتخار کو پوری قوم کی خدمت میں تقدیم اور عوام کے دلوں میں خوشی کا احساس منتقل کرتا ہے تو اس کا یہ اقدام، گرانقدر اہمیت کاحامل ہوتا ہے-
حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے معنوی استقامت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا : ایک ایسی دنیا میں، کہ جس میں دین و عفت کا خاتمہ کیا جانا، بین الاقوامی مراکز اور عالمی تشہیراتی شہنشاہیت کے ایجنڈے میں شامل ہے، اور بے غیرتی و بے حیائی کی بھرپور ترویج ہو تی ہے، ایک جوان ایرانی کھلاڑی کی جانب سے، معنوی استقامت کا مظاہرہ، درحقیقت دنیا میں گمراہی کی جاری لہروں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی معنوی استقامت کی توانائی کا مظہر ہے-
رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی چیمپینز اور دیگر کھلاڑیوں کی مقبولیت کو جوانوں میں ان کے نمونہ قرار پانے کی راہ ہموار ہونے کا باعث قرار دیا اور فرمایا : کھلاڑیوں کا کوئی بھی نیک عمل، سماج و معاشرے میں لاکھوں نیک اعمال کی ترویج کا موجب بنتا ہے-