19 January 2015 - 17:04
News ID: 7704
فونت
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیانیہ میں؛
رسا نیوز ایجنسی – حزب اللہ لبنان نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں شام کے علاقہ القنیطره میں صھیونی ہیلی کاپٹر کے حملے میں شھید ہونے والے کمانڈروں خصوصا عماد مغنیہ کے فرزند کی شھادت کی تائید کی ۔
حزب اللہ لبنان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے شام کے علاقہ القنیطره میں صھیونی ہیلی کاپٹر کے حملے میں شھید ہونے والے کمانڈروں کے اسامی نشر کئے ۔


شهید مجاهد کمانڈر محمد احمد عیسی (ابوعیسی) / متولد عربصالیم  1972


شهید مجاهد جهاد عماد مغنیہ / متولد طیردبا 1989


شهید مجاهد عباس ابراهیم حجازی / متولد کفرفیلا 1979


شهید مجاهد محمد علی حسن ابو الحسن / متولد عین قانا 1983


شهید مجاهد غازی علی ضاوی / متولد الخیام 1988


شهید مجاهد علی حسن ابراهیم / متولد حمر الشقیف 1993


واضح رہے کہ آج ایک صھیونی ہیلی کاپٹر نے شام کے علاقہ القنیطره پر میزائل سے حملہ کیا جس میں حزب اللہ لبنان کی 6 اہم شخصیتیں شھید ہوگئیں ۔


حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ نے اس صھیونی اقدام پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: حزب اللہ کو صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے اپنی قیادت کی ہدایات کا منتظر رہنا چاہئے۔


دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں واضح طور سے کہا: مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا ۔ 


ادھرصھیونی فوجیوں نے اس کاروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے خائف ہوکر اپنی پوری فوج کو چوکس کردیا ہے۔


اسلامی جمھوریہ ایران نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے شہید کمانڈروں اور دیگر افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔ 


ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا: اس واقعے نے اس بات کو ایکبار پھر ثابت کردیا کہ شام کا مسئلہ، صیہونی حکومت کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہونے کا ایک نتیجہ ہے اور حزب اللہ لبنان، جہاد و شہادت کا راستہ اختیار کرکے علاقے کی قوموں کے امور میں مداخلت اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں بدستور ڈٹی ہوئی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬