23 January 2015 - 12:15
News ID: 7717
فونت
رسا نیوز ایجنسی – سعودیہ عربیہ کے بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز انتقال کر گئے ۔
عبداللہ بن عبد العزيز

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے بادشاہ عبداللہ بن عبد العزیز طویل بیماری کے بعد گذشتہ شب 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔


سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے سعودی بادشاہ کی وفات کا رسمی طور پر اعلان کر دیا۔


جمعہ کی صبح سعودی سرکاری میڈیا نے شاہ عبداللہ کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے ان کے سوتیلے بھائی سلمان بن عبد العزیز کے بادشاہ بننے کی خبر نشر کی ہے ۔


سعودی میڈیا نے کہا : شاہ زادہ سلمان بن عبدالعزیز، خاندان آل سعود اور پوری سعودی ملت آج شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت پر سوگوار ہے ۔


شاہ عبداللہ طویل مدت سے علیل تھے ، ان کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ادا کئے جانے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ سعودی کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ولیعہد شہزادہ نائف بن عبد العزیز کی موت کے بعد جون دو ہزار بارہ میں سعودی ولیعہد کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬