عراقی پارلیمنٹ ممبر:
رسا نیوز ایجنسی – عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی و دفاع کونسل کے ممبر نے کہا: اگر ایران نے عراق کو اسلحہ نہ دیا ہوتا تو آج دھشت گرد داعش کا بغداد پر قبضہ ہوتا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی و دفاع کونسل کے ممبر قاسم الاعرجی نے واضح طور پر کہا کہ اگر ایران نے عراق کو اسلحہ نہ دیا ہوتا تو آج دھشت گرد داعش کا بغداد پر قبضہ ہوتا ۔
انہوں نے مزید کہا: عراق کے حق میں ایران کا مثبت کردار ناقابل انکار ہے ، کیوں کہ اگر ایران نے عراق کو اسلحہ نہ دیا ہوتا تو فقط موصل کیا آج بغداد بھی دھشت گرد داعش کے قبضہ میں ہوتا ۔
الاعرجی نے واضح طور پر کہا: عظیم الشان مرجعیت کے فتوے اور عوام کے استقبال نے داعش کو عراقی دارالحکومت تک پہونچنے سے روک دیا ۔
البدر تنظیم کے سرکردہ رکن نے مزید کہا: داعش کے قبضہ میں موجود علاقوں میں ہلکے اور متوسط اسلحہ سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے