25 January 2015 - 21:33
News ID: 7724
فونت
مسجد الاقصی کے نمازیوں کے شدید اعتراض کا سامنا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں نے نماز جمعہ کے خطیب کی طرف سے سعودی عرب کے بادشاہ کی موت پر تعزیت پیش کرنے کی وجہ سے ممبر سے نیچے کھیچ لیا ۔
مسجد الاقصي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے نمازیوں نے روز گذشتہ اس مسجد کے خطیب جمعہ کو سعودی عرب کے سابق بادشاہ «عبدالله» کے مرنے کی تعزیت پیش کرنے کی وجہ سے ان کو منبر سے نیچے اتار دیا ۔

شاہدوں کے بیان کے مطابق جیسے ہی مسجد الاقصی کے خطیب جمعہ نے سعودی عرب کے بادشاہ کے انتقال کی تعزیت نمازیوں کی خدمت میں بیان کی فورا لوگوں نے اعتراض شروع کر دیا ۔

اعتراض شروع ہوتے ہی نماز جمعہ کا ماحول غیر عادی ہو گیا اور کچھ معترض نمازیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب جمعہ کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے ان کو ممبر سے اتار لیا  ۔ 

یہ اس وقت پیش آیا کہ گذشتہ روز صہیونی حکومت نے سعودی عرب کے بادشاہ کے انتقال پر صہیونی حکومت کی سازش اور منصوبہ میں پیش قدم ہونے کی وجہ سے افسوس کا اظہار کیا تھا ۔ صہیونی حکومت کے موجودہ صدر ریووین ویولین نے کہا : شاہ عبد اللہ اعتدال پسندی اور قدس کا احترام کیا کرتے تھے اور ان کی سیاست نے مشرق وسطی میں استحکام کے لئے کافی مدد کی ہے ۔

اسی طرح صہیونی حکومت کے سابق صدر شیمون پرز نے بھی اس بادشاہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی موت کو مشرق وسطی کے لئے عظیم نقصان جانا ہے ۔
شیمون پرز جو اقتصادی اجلاس میں شرکت کی ہے اس اجلاس کے فرصت کے موقع میں بیان کیا : عبد اللہ با تجربہ قائد تھے اور حکیم شاہ تھے انہوں نے صلح کے منصوبہ کو شجاعانہ شروع کی تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬