رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید عماد مغنیہ کی ماں نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ سے معذرت خواہی کی اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب میرے پاس کوئی اولاد نہیں ہے جو خداوند عالم کے راہ میں پیش کر سکوں اور آج ہم نے اپنے شہید پوتے کو خدا کے راہ میں پیش کی ہے ۔
اتوار کے روز صہیونی حکومت کے ہیلی کوپٹر نے شام کے جنوبی علاقہ میں واقع «القنیطره» میں حملہ کیا جس میں حزب اللہ لبنان کے 6 لوگ شہید ہو گئے جن میں شہید عماد مغنیہ کے بیٹے جہاد مغنیہ بھی شامل تھے ۔
صہیونی حکومت کی طرف سے شام کے جنوب میں ہوئے اس جارحیت میں محمد احمد عیسی فرمانده شهید معروف به ابو عیسی، غازی علی ضاوی معروف به دانیال، علی حسن البراهیم معروف به ایهاب، عباس ابراهیم حجازی معروف به سید عباس، محمد علی حسن ابو الحسن معروف به کاظم کی بھی شہادت واقع ہوئی ۔