13 January 2015 - 07:06
News ID: 7681
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : دہشتگردی کے متعلق حکومتی پالیسی منافقت پر مبنی ہے ۔ ہم بحرینی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے بیان کیا : دہشتگردی کے متعلق حکومتی پالیسی منافقت پر مبنی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے دنیور میں جشن ولادت سید الکونین کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : ملکی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر تکفیری قوتوں سے مراسم بڑھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ بحرین سے بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ بحرین کے مظلوم عوام پچھلے کئی سالوں سے بحرینی خلیفہ کی ظالمانہ شہنشاہیت کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور ایسے حالات میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ بحرین اور الخلیفہ حکومت کا ساتھ دینا جمہوریت کے گلے پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے بیان کیا : حکومت پاکستان کا چند ڈالروں کے عوض بحرینی خلیفہ کی ناجائز حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام سے جمہوریت پسند قوتوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے اور اس ملک کے سربراہ کی جانب سے شہنشاہیت جیسے فرسودہ اور ظالمانہ نظام کی مدد اور تکنیکی معاونت دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔

شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا : ایسے اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ انتہائی متاثر ہوئی ہے اور حکومت کے ایسے اقدامات سے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ہم بحرینی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ظالم خلیفہ کے خلاف ہیں، جس نے بحرینی عوام کے حقوق برسوں سے غصب کئے ہوئے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬