‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2015 - 14:18
News ID: 7667
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی نے تاکید کی ہے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ اس وقت ہم لوگ ایک خاص حالات سے گذر رہے ہیں بیان کیا : تحریم اور تیل کی قیمت میں کمی ہونے کا مشاہدہ کر رہا ہوں کہ یہ شیطانوں کا کام ہے ؛ اس زمانہ میں دشمن اسلامی حکومت کو نقصان پہوچانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھی ہو گئے ہیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ایران کے کوثر بینک کے سربراہان و اہل کار سے ملاقات میں اس بینک کے سربراہ کی تقریر جس میں پیداوار کی حمایت کی بات کہی ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس سلسلہ میں حکومت کو چاہیئے کہ خاص توجہ رکھے اور بینک و مالی تنظیم بھی گھریلو کارخانہ اور پروڈکشن سینٹرز کی حمایت میں قدم بڑھائے ۔

انہوں نے وضاحت کی : میری خواہش یہ ہے کہ پرائیویٹ پروڈکشن کی طرف خاص توجہ دی جائے اور ان کے سلسلہ میں زیادہ سختی سے کام نہ لیا جائے ؛ اگر ان کے ساتھ سختی سے کام لیا جائے گا تو ان کا حوصلہ پست ہو جائے گا ، جو لوگ حقیقت میں پروڈکشن اور لوگوں کی خدمت کی کوشش میں ہیں ان کی حمایت کی جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ کارخانہ اور پروڈکشن سینٹرز کی حمایت کرنا لوگوں کی حمایت کرنے کے مترادف ہے بیان کیا : جس مقدار میں پروڈکشن سینٹر کی تعداد میں اضافہ ہوگا لوگوں کے کام اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے تاکید کی : اس وقت ہم لوگ ایک خاص حالات سے گذر رہے ہیں تحریم اور تیل کی قیمت سستی ہونے کا مشاہدہ کر رہا ہوں کہ یہ شیطانوں کا کام ہے ؛ اور شیطان اسی کوشش میں ہیں ، امام خمینی رہ نے فرمایا « امریکا بڑا شیطان ہے » ؛‌  اس زمانہ میں حکومت اسلامی ایران کو نقصان پہوچانے کے لئے دشمن ایک دوسرے کے ساتھ ہو گئے ہیں ؛ دشمنوں کا ایسا اخلاق ہے کہ اس سے محبت کی امید نہیں کرنی چاہیئے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اظہار کیا : دشمن سے کبھی بھی محبت کی امید نہیں رکھنی چاہیئے ، ممکن ہے کہ وہ بھیڑ کی لباس میں آئے لیکن جاننا چاہیئے کہ دشمن کا مزاج دشمنی کرنا اور بھیڑیوں کی ہے ، ایسے حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیئے تا کہ ملک کو آباد کیا جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے صاحبان ایمان کو جو نیک عمل انجام دیتے ہیں اجر کا وعدہ کیا ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬