رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے بسیج یونیورسیٹی ، یونیورسیٹی کے سربراہان اور راہیان نور میں مقدس شہر قم کے راویوں سے ملاقات میں بیان کیا : قرآن کریم میں بیان کئے گئے موضوعات میں سے ایک فتنہ کے مسائل اور اس کی شناخت ہیں ۔
انہوں نے سورہ مبارکہ انفعال کے آیہ 25 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : فتنہ پیدا ہونے کو روکا جانا چاہیئے کیونکہ اس کے اثرات صرف فتنہ پیدا کرنے والوں کے دامن تک منحصر نہیں رہتا بلکہ عوام بھی اس سے متاثر ہوتی ہے اور سنجیدہ طور سے فتنہ پیدا ہونے کی روک تھام کی جائے ۔
مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم میں 30 مرتبہ کلمہ فتنہ تکرار کیا گیا ہے بیان کیا : یہ تکرار مسئلہ کی اہمیت کو بیان کرتا ہے اور ہم لوگوں کو چاہیئے کہ کامل بصیرت کے ذریعہ فتنہ کو مکمل طور سے پہچانیں اور اس مسئلہ کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے روک تھام کا بند وبست کیا جائے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ فتنہ انسان کے قتل سے زیادہ سخیف ہے وضاحت کی : قرآن کریم کے نظریہ کے مطابق فتنہ کا مسئلہ بہت ویران کرنے والا اور گھر جلانے والا ہے اور یہ مسئلہ تاریخ میں بہت سارے انسان کے قتل کا سبب ہوا ہے ۔