25 December 2014 - 22:39
News ID: 7619
فونت
لاریجانی کی العبادی سے ملاقات:
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیہ مینٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ کی طرف سے داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلہ میں خالصانہ تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بیان کیا : اس تحریک میں بھی دیکھا ہے کہ ایران نے میدان میں خالصانہ قدم رکھا اور ہم لوگ ایران کی اس قربانی و ایثار کو فراموش نہیں کریں گے ۔
حيدر العبادي-ڈاکٹر علي لاريجاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران پارلیہ مینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے کے بعض ممالک کے اپنے سفر کے دورہ میں عراق گئے ہوئے ہیں جہاں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ان سے ملاقات میں بیان کیا : خطے میں موجودہ بحران بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ مشکل صرف خطے کی ممالک کے تعاون سے حل ہو سکتا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیہ مینٹ کے اسپیکر نے داعش کے خلاف امریکی اتحادیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ابھی تک اس اتحادیہ نے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کا عملی اقدام نہیں کیا ہے اور لگتا ہے کہ یہ صرف ایک نمایشی عمل ہے ۔

اسی طرح اس ملاقات میں حیدر العبادی نے عراقی قوم کی مشکلات و سخت دشواری کے تمام مراحل میں حکومت ایران اور اس کی قوم کی طرف سے حمایت کا شکریہ ادا کیا اور عراق کی موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس تحریک میں بھی دیکھا ہے کہ ایران نے میدان میں خالصانہ قدم رکھا اور ہم لوگ ایران کی اس قربانی و ایثار کو فراموش نہیں کرے نگے ایرانی قوم کی لگن و تعاون کو ہم لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

عراق کے وزیر اعظم نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : عراق اور ایران دونوں قوم سیاسی اور اقتصادی مسائل میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہے نگے کیونکہ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ، اس طرح یقینا ہم لوگ ایک دوسرے کی مدد سے آئندہ روشن کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬