16 December 2014 - 22:36
News ID: 7588
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پشاور آرمی پبلک سکول میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پشاور آرمی پبلک سکول میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے سانحہ پشاور کے غم میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور 100 سے بھی زائد انسانی جانوں کے ضیاع المیہ پر دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیے جائے اور انسانی درندوں کو سرعام پھانسی دئے جانے کی تاکید کی ہے۔

منگل کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : دہشت گردوں کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے معصوم بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کی المناک موت المیہ ہے۔

انہوں نے کہا : ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ پشاور کے غم میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : خونی وسفاک درندوں نے سکول پر حملہ کرکے اپنی سفاکیت و بربریت کی انتہاء کردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سانحہ کے حقائق سے قوم کو آگاہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬