‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2014 - 17:00
News ID: 7603
فونت
قم کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی – حرم حضرت معصومہ قم(س) کے متولی نے پیشاور پاکستان میں کم سن بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وھابی افکار کا نتیجہ جانا ۔
حجت ‌الاسلام و المسلمين سيد محمد سعيدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ قم(س) کے متولی حجت ‌الاسلام و المسلمین سید محمد سعیدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں کی نماز گزاروں کی شرکت میں حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں منعقد ہوئی طالبان کے ہاتھوں پیشاور پاکستان میں کم سن بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔


انہوں نے سبھی سے طالبان کی اس وحشی گری کو محکوم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: افسوس بعض افراد وھابی افکار سے دھوکے میں آکر اس طرح کی جنایتیں انجام دیتے ہیں اور بعض اسلام کے دشمنوں کا آلہ کار بن چکے ہیں، وھابی افکار کو مٹانے کے لئے قم میں ہونے والی عالمی کانفرنسوں کا پوری دنیا میں انعقاد ضروری ہے ۔


قم کے امام جمعہ نے کوبا پر امریکی پابندیوں کے بے اثر ہونے کے حوالہ سے امریکی صدر جمھوریہ کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا : یہ امام خمینی(رہ) کے بیان « امریکا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا » کا ایک کھلا مصداق ہے ۔


حرم حضرت معصومہ قم(س) کے متولی نے وفات رسول اسلام (ص) اور شهادت امام حسن مجتبی(ع) و امام علی موسی الرضا(ع) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اسلام (ص) کی وفات بہت بڑی مصیبت ہے اور یہ عظیم مصیبت آپ کی منزلت کے سبب ہے  ۔


انہوں نے مزید کہا : پیغمبر اسلام(ص) عالم کے آخری نبی(ص) اور عبودیت کی دنیا میں سبھی کے اسوہ و نمونہ ہیں ، آپ کی کتاب اور آپ کا دین ، آسمانی کتابوں اور ادیان میں سب سے برتر ہے ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین سعیدی نے یاد دہانی کی: رسول اسلام(ص) کو اپنی امت کی گمراہی اور امت اسلامیہ میں تفرقہ اندازی کی بہت فکر لاحق تھی، آپ نے اس سلسلہ میں تدبیریں کی مگر فتنہ پرور افراد نے پیغمبر اسلام(ص) کے احکام کی اطاعت نہ کی ۔


انہوں نے مزید کہا: اپ نے امت کو گمراہی سے نجات پانے کے لئے ولایت امیرالمؤمنین علی (ع) کو مکتوب کرنے کے لئے قلم اور کاغذ مانگا مگر لوگوں نے دینے سے گریز کیا اور جواب دیا کہ ہمارے لئے قران کافی ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬