18 December 2014 - 23:03
News ID: 7599
فونت
حجت الاسلام سید اشتیاق کاظمی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ کے پرنسپل اور منشور ملت کے سر پرست اعلیٰ نے بیان کیا : سانحہ پشاور کے متعلق پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں عمران خان اور سراج الحق کے بیانات گہری سازش کے عکاس ہیں۔
حجت الاسلام سيد اشتياق کاظمي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ کے پرنسپل اور منشور ملت کے سر پرست اعلیٰ حجت الاسلام سید اشتیاق کا ظمی نے صحافیوں سے گفتگو میں بیان کیا : سانحہ پشاور کے متعلق پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں عمران خان اور سراج الحق کے بیانات گہری سازش کے عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا : عمران خان نے کہا " سانحہ پشاور پر کمیٹی بنائی جائے " اس کا مطلب معصوم بچوں کے خون کو دفن کرنا ہے، اور دہشت گردوں کو مہلت دینا ہے۔ ڈاکٹر سراج الحق نے کہا " اس سال کو امن کا سال قرار دیا جائے" اس بیان کے پیچھے ضرب عضب کو روکنے اور دہشت گردوں سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی سازش ہے۔

حجت الاسلام کاظمی نے کہا : ایسے نام نہاد لیڈروں کے بیانات کو ان کے ماضی کے آئینے میں دیکھا جائے۔

حجت الاسلام کاظمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا : وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے سزائے موت سے پابندی اٹھانا خوش آئند اقدام ہے۔ وزیر اعظم کا یہ جرات مندانہ فیصلہ ایٹمی دھماکوں کے فیصلے کی طرح تاریخ پاکستان کا اہم باب بنے گا۔ وزیر اعظم نے جس جرات کے ساتھ پابندی کو ختم کیا ہے اسی جرات کے ساتھ سزائوں پر عمل کو یقینی بنائیں۔ یقیناً شہداء اور شہداء کے وارثوں کی دعائیں وزیر اعظم کا مقدر بنیں گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬