13 December 2014 - 19:43
News ID: 7575
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان تحریک انصاف نے شیعہ علماء کونسل کوکراچی میں اپنی ہڑتال کو چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں منعقدہ مجلس و جلوس ہائے عزا کے برپا ہونے سے قبل ہی ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اور چہلم امام حسین (ع) کی پرامن برگذاری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے شیعہ علماء کونسل کوکراچی میں اپنی ہڑتال کو چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں منعقدہ مجلس و جلوس ہائے عزا کے برپا ہونے سے قبل ہی ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اور چہلم امام حسین (ع) کی پرامن برگذاری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس امر کی یقین دہانی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے ٹیلی فونک رابطے میں کرائی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا : تمام عالم مقام حضرت امام حسین (ع) کو لازوال قربانی کا احترام ہر زی شعور مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ لہذا اس ضمن میں ہمیں عزاداری کے تمام مجالس وجلوس ہائے عزاء کا احترام کرتے ہوئے پاکستان تحریک  انصاف 12دسمبر 2014ء کو قبل از مغربین اپنی ہڑتال اور احتجاج کے سلسلے کو ختم کر تے ہوئے عزاداری کی مجالس و جلوس ہائے عزاء کی پرامن برگزاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا : چہلم امام حسین (ع) کا عزاداری میں عزادار امام عالی (ع) مقام تحریک انصاف سے جو تعاون بھی چاہیں گے تحریک انصاف ہر ممکن تعاون کو ممکن بنائے گی۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چہلم امام حسین (ع) کے احترام میں عزاداری سے قبل ہڑتال کے سلسلے کو وائنڈ اپ کرنے کے فیصلے کو سراہا۔اور عزاداری امام حسین (ع) میں پاکستان تحریک انصاف کے تعاون پر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں سیاسی رابطوں کو مزید استوار کرنے پر اتفاق کیا۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬