‫‫کیٹیگری‬ :
15 December 2014 - 14:39
News ID: 7582
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوز ایجنسی - شھر قم کے امام جمعہ آیت الله حسینی بوشهری نے تولا اور تبرا کو عشق اهل بیت(ع) کا لازمہ جانا اور کہا: محبت اهل بیت جنت کا وسیلہ اور گناہوں کی بخشش کا سبب ہے ۔
آيت الله حسيني بوشهري


رسا نیوز ایجنسی کے روپرٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے مسجد مقدس جمکران میں نمازیوں سے خطاب میں کہا: دشمنوں سے دوستانہ تعلقات سراسر غلطی ہے ۔


آیت الله بوشهری نے گناه کو اهل بیت(ع) کی ریڈ لائن بتاتے ہوئے محبت اهل بیت(ع) کے سلسلہ میں حضرت زهرا(س) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ نے فرمایا کہ اهل بیت(ع) کو پسند اعمال کی انجام دہی اور ان کے ناپسند اعمال سے دوری اپنانے والے ہی شیعہ ہیں ، لھذا اگر کوئی اهل بیت(ع) سے محبت کا دم بھرتا ہے تو اپنے اعمال و کردار پر غور کرے و گرنہ زبانی  محبت بے سود ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: انسان متوجہ رہے کہ ائمہ طاهرین(ع) خصوصا امام زمانہ(عج) کی اپ کے اعمال پر نگاہ ہے لھذا اهل بیت(ع) کے ماننے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ گناہوں سے اجتناب کریں ۔ 


شھر قم کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام دشمن عناصر ہمارے نوجوانوں کو بہکانے کے درپہ ہیں کہا: اهل بیت(ع) کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے نوجوانوں کی دشمن کی جال سے نجات دیں ۔


انہوں نے تولا اور تبرا کو عشق اهل بیت(ع) کا لازمہ جانا اور کہا: اهل بیت(ع) کے ماننے والوں سے محبت اور ان کے دشمنوں سے دشمنی ، محبت اهل بیت(ع) کا لازمہ ہے ، امام صادق (ع) نے فرمایا کہ ہمارا سچا شیعہ وہ جو ہمارے شیعوں سے محبت کرے ۔


آیت الله بوشهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا میں اهل بیت(ع) کے دشمن زیادہ ہیں کہا : اهل بیت(ع) اور ان کے دشمنوں سے ایک ساتھ دوستی ناممکن چیز ہے لھذا اس سیاست کو اپنانے والا ھرگز ائمہ طاهرین(ع) کے شیعوں میں سے نہیں ہوسکتے ۔


انہوں نے محبت اهل بیت(ع) کے لوازم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مشکلات میں صبر سے کام لینا عشق ائمہ(ع) کا لازمہ ہے ، اهل بیت(ع) کی کون سے فرد اپنی حیات میں مشکلات و مصیبتوں سے روبرو نہیں رہی، جس طرح ائمہ طاهرین(ع) نے خدا کی راہ میں مشکلات کا سامنا کیا آپ کے شیعہ بھی اس کی راہ میں مشکلات کو برداشت کریں ۔ 


شھر قم کے امام جمعہ نے آثار محبت اهل بیت(ع) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ محبت اهل بیت(ع) گناہوں کی بخشش کا سبب اور جنت میں جانے کا وسیلہ ہے کہا: آپ سے محبت کا پہلا اثر خود آپ کی انسانوں سے محبت ہے کہ جس دن تمام وسائل سے انسان کا رابطہ ختم ہوچکا ہوگا وہ آپ کی فریاد رسی کریں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: روایتوں میں موجود ہے کہ محبت ائمہ طاهرین(ع) انسان سے گناہوں کو دور کردیتی ہیں اور یہ محبت جنت میں آُپ کی ھمنیشنی کا سبب ہوگی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬