09 December 2014 - 23:23
News ID: 7564
فونت
سید علی فضل الله :
رسا نیوز ایجنسی ـ بیروت لبنان کے امام جمعہ نے عراق میں مذہبی اعتدال پسندی پر توجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بیان کیا : اہل سنت اور شیعوں کے دینی رہنما اس ملک کے بحران کو حل کرنے کی قدرت رکھتے ہیں ۔
سيد علي فضل الله


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله عراق کے عالم دین شیخ جواد خالصی سے ملاقات میں خطے اور عراق کی نئی تبدیلی و ترقی کے سلسلہ میں تبادل خیال کیا ۔

حجت الاسلام فضل الله نے اس ملاقات میں اس تاکید کے ساتھ کہ عراق کے حالات بہتر ہونے کے لئے دینی مراجع کی جدی کوشش کی ضرورت ہے بیان کیا : عراق کے اہل سنت اور شیعہ کے دینی مراجع ان مشکلات سے مقابلہ کرنے میں بہترین کردار پیش کر سکتے ہیں ۔ 

انہوں نے عراق کے مسلمانوں کے درمیاں اتحاد و یکجہتی کے راہ میں کوشش کی اپیل کرتے ہوئے بیان کیا : اعتدال پسندی گفت و گو کی طرف خاص توجہ عراق میں اور دوسرے تمام اسلامی ممالک میں مذہبی کشیدگی کو ختم کرنے میں مدگار ثابت ہوگا اور علاقہ کے دینی و سیاسی فضا کو بہتر و لطیف ہونے کا سبب ہوگا ۔ افسوس کی بات ہے کہ بعض دینی شخصیات کی غیز ذمہ دارانہ موقف اسلامی ممالک کی زیادہ تر مشکلات کا سبب بنی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬