27 November 2014 - 18:35
News ID: 7527
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مطابق وفاقی دارالحکومت میں شہید ہونیوالے ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کی نماز جنازہ امام بارگاہ الصادق ٹرسٹ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شہید ہونیوالے ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کی نماز جنازہ امام بارگاہ الصادق ٹرسٹ اسلام آباد میں ادا کی گئی، اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطحی فوری تحقیقات کرائی جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی ہے : امن وامان کی فضا خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی اس درد ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صفوں میں اتحاد و وحدت کو برقرار رکھے جانے کی اپیل کی ہے ۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : معلوم نہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں ، سرعام وفاقی دارالحکومت میں علماء کرام کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا : امن وامان کی فضا کو خراب کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

 انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا : غم کی اس گھڑی میں ہم سب لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : اس وقت ملک کو اتحاد وحدت کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا : معاملے کی تحقیقات کرواکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

قابل ذکر ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے حجت الاسلام فرحت عباس جوادی کی سربراہی میں نماز جنازہ میں شرکت کی ، وفد میں حجت الاسلام ضیغم عباس ، پروفیسرمظہر حسین ہاشمی ، تصور عباس، وزیر حامد حسین، حاجی گل محمد جعفری و کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬