01 December 2014 - 15:31
News ID: 7538
فونت
مصر کے سابق مفتی:
رسا نیوز ایجنسی - مصر کے سابق مفتی نے شیعوں کو کافر کہنا ناجائز بتاتے ہوئے تکفیریوں کو قاتل، خوارج ، فاسق ، مفسد اور جنایتکار جانا ۔
علي جمعہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے سابق مفتی علی جمعہ نے کویت کے نیوز پیپر سے گفتگو میں دھشت گرد گروہ داعش کو قاتل ، فاسق، مفسد ، جنایتکار اور عرب ممالک کے تجزیہ کے حوالہ سے علاقہ میں بیگانہ طاقتوں کا آلہ کار جانا ۔


مصر کے سابق مفتی نے دھشت گرد گروہ داعش کی جانب سے خلیفہ کے انتخاب کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی ریاست کی تشکیل کو بے بنیاد ، خرافات اور بے ربط بیان کیا ۔ 


الازهر یونیورسٹی کے برجستہ عالم دین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ داعش ، القاعدہ اور تکفیری افکار کے مالک دیگر گروہ دین و فقہ اور اسلام کی حقیقت سے لاعلم اور شریعت سے بے گانہ ہیں ، یہ شدت پسند نظریات کے حامل ہیں نیز اسلام دشمن عناصر کے نظریات کی پیروی میں مسلمانوں کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے میں مصروف ہیں ۔


علی جمعہ نے یاد دہانی کی : بعض افراد مسلکی فتنہ کی آگ شعلہ ور کرنے اور مسلمانوں میں اختلاف ڈالنے اور ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں مصروف ہیں ۔


انہوں نے دھشت گرد گروہ داعش اور دیگر گروہوں کو خوارج عصر بتاتے ہوئے ان کے اقدامات کوعظیم جنایت ، اسلام کے لئے ضرر رساں جانا ۔ 


انہوں نے اس بات کا اظھار کرتے ہوئے کہ داعش ایک شیطانی گروہ ہے جو یک بیک علاقہ میں وجود میں آیا تاکہ علاقہ کی بے گناہ عوام پر تجاوز و زیادتی اور ان کا ناحق خون بہا سکے کہا: انہوں نے شام و عراق اور یمن جیسے عرب ممالک کے حالات سے سوء استفادہ کیا اور اپنے قتال کو جھوٹے جہاد کا نام دے کر بے بنیاد اسلامی ریاست تشکیل دی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ داعش دین کی تحریف میں مصروف ہے ۔


علی جمعہ نے یاد دہانی کی: داعش کے سرکردہ افراد اسلام کی حقیقت سے لاعلم اور شریعت سے بے گانہ ہیں ، یہ شدت پسند نظریات کے حامل ہیں نیز اسلام دشمن عناصر کے نظریات کی پیروی میں مسلمانوں کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے میں مصروف ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬