03 December 2014 - 16:34
News ID: 7549
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
رسا نیوز ایجنسی - حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تکفیری، صھیونیوں سے مقابلے کے معتقد نہیں ہیں کہا: فلسطین، استقامتی تحریکوں کا قبلہ ہے ۔

حجت الاسلام شيخ نعيم قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے گذشتہ روز ملت فلسطین کی حمایت میں لبنان کے دار الحکومت میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جہاد کے دعویدار غاصب صھیونیت سے جہاد کریں کہا: اسلام اور عیسائی کے نام پر بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے جہاد کے صحیح معنی سے غافل ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: تکفیری دھشت گرد عالمی سامراجیت کی پیداوار ہیں لھذا انہوں نے غاصب صھیونیت کی خدمت کے لئے تمام کوششیں صرف کردی ہیں کیوں کہ تکفیریوں کی لغت، اسرائیل سے مبارزہ کے لفظ سے خالی ہے ۔


لبنان کے اس شیعہ عالم دین، فلسطین کو استقامتی تحریکوں اور ظلم کے خلاف برسر پیکار افراد کا قبلہ بتایا اور کہا: تمام استقامتی تحریکوں کا مقصد پورے فلسطین کی آزادی ہے کہ فلسطین کی ایک بالشت زمین بھی غاصب صھیونیت کے قبضہ میں نہ رہے  ۔


حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے کہا: فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی ھرگز فلسطین کی آزادی سے الگ قرار نہ دی جائے کیوں کہ تجربات اس بات کے بیان گر ہیں کہ فقط مسلحانہ استقامت کے ذریعہ ہی ملت فلسطین کے قانونی مطالبات کو تکمیل تک پہونچایا سکتا ہے  ۔


 حزب اللہ لبنان کے برجستہ رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطین علاقہ کی مشکلات کے حل کا محور ہے کہا: فلسطین میں غاصب صھیونیت کے اقتدار کا خاتمہ علاقہ کو بحران سے خارج کردے گا کیوں کہ صھیونیت کے رہتے ہوئے مختلف استقامتیں جنم لیتی رہیں گی جو خود علاقے کے بحران کا سبب ہے  ۔


انہوں نے مزید کہا: حزب الله نے چند برسوں میں جس اسٹراٹیجک کا انتخاب کیا ہے ان میں سے اہم اسلامی اتحاد کی بقاء ، شام و عراق کی حفاظت نیز علاقہ و ملت اسلامی کی حفاظت میں رھبر معظم انقلاب  اسلامی ایران حضرت ایت العظمی سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمھوریہ ایران کا کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬