08 December 2014 - 21:20
News ID: 7562
فونت
حزب الله لبنان کی اگزیکٹو کونسل کے سربراہ:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین لبنان کے مشھور شیعہ عالم دین سید هاشم صفی الدین نے اس بات کی تاکید کی کہ صھیونی اور تکفیری، استقامت کی بڑھتی طاقت سے خوفزدہ ہیں ۔
سيد هاشم صفي الدين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی اگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید هاشم صفی الدین نے لبنان کے شھر بعلبک کے امام خمینی ثقافتی سنٹر میں ہونے والے ایک پروگرام میں لبنان کی حالیہ صورت حال کو تکفیریوں سے برسرپیکار جانا اور کہا:

جنگی حالات اور شرائط میں تکفیریوں سے مقابلہ کرنے والوں کی مکمل امداد کی جائے اور انہیں بہتر سے بہتر اسلحہ فراہم کیا جائے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: لبنان کے بعض علاقوں پر قبضہ اور اس ملک کے بعض فوجیوں کا قتل عام اس بات کا بیان گر ہے کہ لبنان معمولی بحران سے بالاتر ہے اور ملک جنگی حالات سے گزر رہا ہے ۔
 

حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے لبنان کے خلاف انجام پانے والی عالمی اور علاقائی سازشوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا ان حالات میں شام کے معتدل گروہوں کی حمایت کا مدعی ہے کہ یہ گروہ لبنانی فوجیوں کی آزادی میں ناتوان ہیں ۔
 

حجت الاسلام صفی الدین نے واضح طور پر کہا: اسلامی استقامت دن بہ دن غاصب صھیونیوں اور تکفیری گروہوں کے مقابل اپنی توانائی بہتر کرنے میں مصروف ہے اور اس نے اپنی شجاعت و وسائل سے غاصب صھیونیت کو خوفزدہ کردیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬