08 December 2014 - 20:57
News ID: 7561
فونت
رسا نیوز ایجنسی – عبد الله بن عبد العزیز نے اپنے سعودی عربیہ کے 7 وزراء کی برکناری کا حکم صادر کیا اور ان کی جگہ نئے وزراء کی معرفی کی ۔
سعودي بادشاہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عربیہ کے بادشاہ عبد الله بن عبد العزیز کے حکم سے اس ملک کے 7 وزراء اپنے منصب سے ہٹا دئے گئے  ۔
 

 

العربیہ نیوز چائنل نے اس بات کی خبر نشر کی کہ شیخ صالح آل الشیخ ، وزارت اسلامی کے عھدہ سے برکنار کردئے گئے اور سلیمان ابا الخیل کو ان کی جگہ دے دی گئی ۔

 

خالد العنقری کو ایجوکیشن بورڈ کی وزارت سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ خالد السبطی کو اس عھدہ پر فائز کیا گیا نیز عبد العزیز الخضیری کو وزارت اطلاعات کا ذمہ دار بنایا گیا ۔
 

اسی طرح محمد جمیل احمد ملا کو وزارت ارتباطات سے ہٹا کر فهاد بن معتاد بن شفق احمد کو اس منصب پر لایا گیا اور وزارت سماجیات سے  یوسف العثیمین  کو ہٹا کر سلیمان الحمید کو لایا گیا نیز عبد الله المقبل کو ہائی وے منسٹری کی ذ٘مہ داری سونپی گئی ۔
 

العاجل نیوز سائٹ نے بھی فهد بالغنیم کو وزارت زراعت کے عھدے سے ہٹائے جانے کی خبر شائع کرتے ہوئے ولید الخریجی کو منصوب کئے جانے کی خبر نشر کی  ۔
 

عصام بن سعید کو بھی وزراء کی کونسل کے ماہرین کی کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر مملکت کے مشاورہ کے عنوان سے منتخب کیا گیا ہے ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬