‫‫کیٹیگری‬ :
06 December 2014 - 13:33
News ID: 7556
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی - ایران دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ کی نماز جمعہ خطبہ میں کہا: داعش، اسلام دشمن قوتوں کی منحوس سازش کا نتیجہ ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمين کاظم صديقي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ خطبہ میں جو سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا تاکید کی : دنیا کے مختلف علاقے میں دہشت گردی مغرب کے ناجائز اور غیرقانونی منصوبوں کی پیداوار ہے۔


تہران کے امام جمعہ نے تقوائے الھی کو درگاہ خداوندی میں انسان کے تمام اعمال کی قبولیت کی شرط قرار دیتے ہوئے کہا : بعض اوقات انسان کی ایک لحظہ غفلت اور لغزش اس کی کئی سالہ عزت اور آبرو پر پانی پھر جانے کا باعث بنتی ہے۔


انہوں نے مغربی دنیا کی جانب سے انسانی حقوق کا نارے کو محض دھوکہ اور فریب قرار دیا اور کہا: اس کا مقصد دنیا والوں کو لوٹنا ہے کیوں کہ مغربی نہ تو انسان کی شناخت رکھتے ہیں اور نہ ہی انسانی حقوق کی، وہ خود انسانی حقوق کو ادا نہیں کرتے اور انسانی حقوق کے مسئلے میں واضح تضاد کا شکار ہیں۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین صدیقی نے دوسری جنگ عظیم میں انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ کی جانب سے ایٹم بم استعمال کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا : امریکہ نے ایسے وقت جاپان کو ایٹم بم کا نشانہ بنایا جب وہ ان کے سامنے تسلیم ہو چکا تھا اور مذاکرات کی میز پر آنے کا اعلان کر چکا تھا۔
 

انہوں نے امریکیوں کے اس دعوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انہوں نے جنگ کو ختم کرنے کیلئے ایٹم بم استعمال کیا تھا کہا: یہ سراسر جھوٹا دعوی ہے  بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنا تیار کردہ نیا ہتھیار آزمانا چاہتے تھے اور جاپانیوں کی بھی نسل کشی کرنے کے درپے تھے۔


تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی سکیورٹی فورسز نے داودیہ فرقے سے وابستہ خواتین اور بچوں کو 51 دن کے ظالمانہ محاصرے کے بعد زندہ زندہ آگ لگا دی کہا: امریکہ کیسے دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرسکتا ہے؟


انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا : امریکی پولیس نے ایک ایسے سیاہ فام نوجوان کو جو مسلح بھی نہ تھا، 12 گولیاں مار کر انتہائی وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا۔


حجت‌ الاسلام والمسلمین صدیقی سایہ فام نوجوان کے قاتل پولس کو امریکی عدالت کی جانب باعزت بری کئے جانے شدید تنقید کی اور کہا: کیا یہ عدالت کا قتل، نسلی تعصب اور ابتدائی ترین انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی نہیں؟ امریکہ قیدیوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا پہلا ملک شمار ہوتا ہے اور ان قیدیوں میں سے بھی سیاہ فام شہریوں کی تعداد 61 فیصد ہے، ایسا ملک کس منہ سے انسانی حقوق کی بات کرتا ہے؟


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مغربی دنیا نے انسانی حقوق کے نعرے کو دنیا والوں کو لوٹنے کا ایک بہانہ قرار دے رکھا ہے کہا: دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردی درحقیقت مغرب کے ہی ناجائز اور غیرقانونی منصوبوں کی پیدا کردہ ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے دنیا کے سیاسی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تکفیری دہشت گرد گروہ "داعش" کو اسلام دشمن قوتوں کی منحوس سازش قرار دیا اور کہا: اس کا مقصد اسلامی دنیا کو اپنے اندرونی مسائل میں الجھا کر مسلمانان عالم کی توجہ اسلام کے حقیقی دشمن اسرائیل اور قبلہ اول مسلمین سے ہٹانا ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ "تکفیری دہشت گرد" اسرائیل اور اسلام کے حقیقی دشمنوں سے لڑنے کی بجائے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خلاف اسلحہ تانے کھڑے ہیں جبکہ انہیں اپنی طاقت اسلام کے حقیقی دشمن کے خلاف آزمانی چاہئے کہا: جب تکفیری دہشت گرد گروہ "داعش" معرض وجود میں آیا تو امریکہ نے اسے ٹنوں کے حساب سے اسلحہ فراہم کیا، اور اب یہ فریب کار، آمر، انسانی حقوق کی مخالف اور لالچی حکومت یہ دعوی کرتی ہے کہ انسانی حقوق کی محافظ ہے۔


حجت‌ الاسلام والمسلمین صدیقی نے فلسطین میں اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم کی طرف سے معصوم اور بیگناہ فلسطینی شہریوں کے قتل کی جانب اشارہ کیا اور کہا : فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ظلم اور قتل و غارت کا تسلسل انتہائی پریشان کن اور دل دکھا دینے والا امر ہے۔
انہوں نے مسلمانان عالم پر مسئلہ فلسطین کی طرف توجہ دینے پر زور دیتے ہوئ

ے کہا: مجھے نہیں معلوم اسلامی ممالک کے سربراہان کب تک یہ ذلت برداشت کرتے رہیں گے اور کیوں مسلمان اقوام اس بابت اپنے حکمرانوں کی سرزنش نہیں کرتیں؟ اس قدر بے توجہی اور نالائقی کی کیا وجہ ہے؟ ایک قاتل اور مجرم رژیم کی اس قدر حمایت آخر کیوں کی جا رہی ہے؟ مجھے نہیں معلوم مسلمان حکمران کیوں اسرائیل کے سامنے سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں؟ جیسا کہ امام خمینی (رہ) پیشین گوئی کر گئے ہیں یہ سرطانی غدہ بہت جلد نابود ہو جائے گا اور اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے ۔  


حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے امریکہ اور مغربی طاقتوں کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران صرف پرامن مقاصد کے حصول کیلئے ایٹمی توانائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کو شرعاً حرام بھی قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود ہم پر یہ جھوٹا الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خود امریکہ ہزاروں ایٹم بم بنا چکا ہے اور اسی طرح غاصب صہیونی اسرائیل کے پاس بھی دو سو کے قریب ایٹم موجود ہیں کہا: ان کے خلاف کوئی نہیں بولتا، الٹا امریکہ ایران پر دباو ڈالتا ہے ، مگر ہم اپنے مسلمہ حقوق سے ذرہ بھر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔  
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬