‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2014 - 14:54
News ID: 7548
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی کے جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ گلستان کی عوام سے خطاب میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ایران خطے اور پوری دنیا کی ترقی میں موثر کردار ادا کررہا ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحاني کا صوبہ گلستان کي عوام سے خطاب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی کے جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی صوبہ گلستان کے شہر گرگان کی عوام سے خطاب میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر تاکید کی  ۔


انہوں ںے ایٹمی مسئلے میں ایران کی پیش رفت کو سراہا اور کہا : ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ اور پیشرفتہ ٹیکنالوجی کا حصول ہمارے بنیادی اور مسلمہ حقوق میں ہیں جنہیں ہم حاصل کرتے ہی دم لیں گے ۔


ایرانی صدر مملکت نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کے حقوق کے تحفظ اور دوسرے ملکوں کے ساتھ تعمیری تعاون پر مبنی اپنے تمام انتخاباتی وعدوں کے پابند ہیں کہا: آج دنیا کو بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان اور اقتصادی ترقی کے لئے ایران کے ساتھ تعمیری تعاون کرے۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاملے کو حل کرنے کی مکمل کوشش کرے گا کہا: ایران نے گذشتہ برس میں ایٹمی معاملے میں معاہدے کی طرف بڑھنے کے لئے پندرہ اہم اقدامات کئے ہیں، آج پوری دنیا نے ایٹمی معاملے میں ایران کی اصولی باتوں کو تسلیم کرلیا ہے اور یہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ ایران کی فردو اور اراک کی ایٹمی تنصیبات میں یورینیم کی افززودگی ہوگی ۔


ڈاکٹر روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میں نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں ضرور پورا کیا جائے گا کہا: ان وعدوں میں سے اہم وعدہ معیشت میں استحکام لانا، سماج میں اخلاقی اقدار کی پاسداری اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار رکھنا تھا، جنہیں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


انہوں نے آخرمیں کہا: حکومت آئندہ ہفتے بغیر خسارے کے بجٹ پیش کرے گی اور اس مرتبہ بجٹ کے لئے 219 ہزار ارب تومان کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬