‫‫کیٹیگری‬ :
30 November 2014 - 16:00
News ID: 7534
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حرام مال کا استعمال نہ کریں اور لوگوں کا حق غصب نہ کریں کہا: علماء بیت المال یعنی خمس و زکات میں دقت سے کام لیں اور اسے برباد نہ کریں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے گذشتہ روز مدرسہ امام حسن مجتبی(ع) میں طلاب و افاضل حوزہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: بعض افراد آخرت کے سلسلہ میں غور و فکر کرنے کے بجائے دنیا کی فکر میں رہتے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: معمولا افراد ظاھری باتوں پر توجہ رکھتے ہیں اور اخروی باتوں کی بہ نسبت بے توجہ ہیں ، بعض افراد خیال کرتے ہیں کہ دنیا سب کچھ ہے جبکہ وہ دنیا میں فقط چند دنوں کے مہمان ہیں ۔ 


حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا وقتی اور آخرت پائدار ہے کہا: انسان ھمیشہ ان چیزوں کی پیچھے ڈوڑے جو پائدار ہوں ، دنیا ایک خیمہ کے مانند ہے جس میں انسان کچھ دنوں قیام کرتا ہے کیوں کہ آخرکار اس دنیا کا خیمہ سمیٹ دیا جائے گا ۔


انہوں نے یہ کہت ہوئے کہ انسان انکھوں سے دیکھی اور کانوں سے سنی باتوں کو زیادہ تر مان لیتا ہے جبکہ خداوند متعال نے فرمایا کہ « جسے بھی دنیا و آخرت کی تلاش ہو وہ میری سمت آئے » کہا: افراد متوجہ رہیں کہ حرام مال کا استعمال نہ کریں اور لوگوں کا حق غصب نہ کریں ۔


آیت الله علوی گرگانی نے مزید کہا: علماء بیت المال یعنی خمس و زکات میں دقت سے کام لیں اور اسے برباد نہ کریں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬