‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2014 - 13:14
News ID: 7515
فونت
آیت الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ برائی کے خلاف اس سے مقابلہ کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ضروری ہے بیان کیا : مسلمان بھائیوں کے ذریعہ مسلمان بھائی کا قتل ایک عظیم برائی ہے کہ جو انجام پا رہا ہے ؛ افسوس کی بات ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے سلسلہ میں شرارت کی نسبت دے رہے ہیں ، حالانکہ ان شرارت کی نسبت صہیونی حکومت کو دینی چاہیئے ۔
آيت الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے « انتہا پسند و تکفیری تحریک علماء اسلام کے نظر میں عالمی کانفرنس » کے اختمامی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے بیان کیا : اس کانفرنس میں قیمتی مقالات پیش کئے گئے ہیں کہ ان تمام مقالات میں ان موضوع پر تاکید کی گئی ہے کہ تکفیری موضوع پورے طور سے اسلام سے مطابقت نہیں رکھتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : تکفیر ایک بلا ، فتنہ اور مصیبت ہے کہ جو مسلمان معاشرے میں ظاہر ہوا ہے ، تکفیر ایک بیماری ہے ؛ علماء نے جو مقالہ پیش کیا ہے ہر طرح کی تکفیر کی مذمت کی ہے ، ان مقالات میں بیان ہوا ہے کہ صرف ایک شرعی عدالت میں صلاحیت ہے کہ وہ کسی شخص کو کافر تشخیص دے سکے ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ برائی کے خلاف اس سے مقابلہ کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ضروری ہے بیان کیا : مسلمان بھائیوں کے ذریعہ مسلمان بھائی کا قتل ایک عظیم برائی ہے کہ جو انجام پا رہا ہے ؛ افسوس کی بات ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے سلسلہ میں شرارت کی نسبت دے رہے ہیں ، حالانکہ ان شرارت کی نسبت صہیونی حکومت کو دینی چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : تمام انسانی معاشرہ خاص کر اسلامی معاشرے کے درمیان یکجہتی قائم کی جائے ؛ مسلمان کا خون حرام ہے اور وہ جرائم جو تکفیر کی صورت میں انجام پا رہی ہے اس کی مذمت کی جائے ، کیونکہ یہ اسلام کے چہرہ کو داغدار بنا  رہا ہے ، ایسا کہ اسلام کو ایک خون پینے والا بغیر رحمت کا دین بیان کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : ہم لوگ ہر کام کے ابتدا میں « بسم الله الرحمن و الرحیم » کہتے ہیں ؛ وہ چیزیں جو حوزات علمیہ اور یونیورسیٹیز کو اتحاد و یکجہتی کے لئے مفید و ضروری ہیں وہ بہت اہمیت کا حامل ہے ، دین ہم سب لوگوں کو ہدایت کے لئے ایک محور کے مطابق جمع کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس کانفرنس کا انعقاد ہم لوگوں کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اسلام کے کثیر تعداد میں علماء ایک جگہ مل کر بیٹھے ہیں اور حالات کے خطرناک ہونے کی وضاحت کی ہے اور اس مسئلہ کو اپنے ہم شہریوں کو بیان کرے نگے ۔ 

مرجع تقلید نے یاد دہانی کرائی : ہم لوگوں کی شفارش ہے کہ اس طرح کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے اور کسی بھی نفسی اور شخصی خواہش کے بغیر اس طرح کے جلسات  و کانفرنس مسلسل منعقد ہو یہاں تک کہ ایک علمی وفد ان کانفرنس میں منظور ہوئے بند کو فلو کریں اور علماء کے درمیان رابطہ قائم رکھیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬