‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2014 - 23:24
News ID: 7509
فونت
آیت‎‎الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‎‎الله جوادی آملی نے عالم اسلام کے لئے تکفیری تحریک کے خطرے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جب بھی حوزات علمیہ اور اسلام کے علماء خاموشی اختیار کرے نگے تو آل سعود اور وہابی ایک ساتھ ہو جائے نگے اور ایک سیاست کو تو دوسرے مذہب کو اپنے قبضہ میں لے لینگے ، مسجدین و حرمین شریفین ان کے ہاتھوں میں چلا جائے گا ۔
آيت‎الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے درس میں سورہ مبارکہ زمر کی تفسیر کو جاری رکھتے ہوئے آیہ 29 «ضَرَ‌بَ اللَّـهُ مَثَلًا رَّ‌جُلًا فِیهِ شُرَ‌کَاءُ مُتَشَاکِسُونَ وَرَ‌جُلًا سَلَمًا لِّرَ‌جُلٍ هَلْ یَسْتَوِیَانِ مَثَلًا الْحَمْدُ لِلَّـهِ بَلْ أَکْثَرُ‌هُمْ لَا یَعْلَمُونَ» کی تلاوت کے بعد بیان کیا : فرمایا اگر اس جہان میں دو خداوند عالم ہوں تو اس طرح ہونگے کہ جیسے دو نامناسب فرماروا ایک مزدور کے سلسلہ میں کوئی فیصلہ کرے ، ایسا کیوں نہیں کہا کہ مہربان اور سازگار ، اگر دو خدا ہوتے تو ضروری ہے کہ دو علم رکھتے ، دوسرے یہ نہیں کہ سکتے کہ یہ آپس میں ایک ہیں اور متفق ہیں ، اسی وجہ سے نہیں کہا کہ سازگار ہوں اگر خدا ہے تو اس کا علم اس کا عین ذات ہے اور اگر اس کا علم عین ذات ہے اور اگر اس کا علم اس کا عین ذات ہے تو اس کا علم اور اس کے صفات تو باہر سے نہیں آئے ہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو خداوند عالم محتاج ہو جاتا کیونکہ ذات اور صفات میں فرق ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : محال نہیں ہے کہ دو معصوم انسان خداوند عالم کے حکم پر دونوں ایک کام کو انجام دیں ، حضرت موسی (ع) و هارون (ع) کا واقعہ ایک حد تک اس کے مشابہ ہے کیونکہ ایک پیغمبر اسی زمانہ کے تھے ، اگر چہ اماموں کا وجود ایک زمانہ میں نہیں رہا ہو اور ایک وقت میں دو امام ہوں ؛ اسی طرح پیغمبر کے سلسلہ میں کوئی پیغمبر بھی ایک دوسرے پیغمبر کی علاقہ میں نہیں تھا ، خداوند عالم هارون(ع) و موسی(ع) سے فرماتا ہے فرعون کی طرف جاو اور اس سے مہربان و نرم لہجہ میں بات کرو حالانکہ اس امانہ میں حضرت موسی علیہ السلام پیغمبر تھے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬