‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2014 - 15:17
News ID: 7506
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ آج ہمارے عمر کے بہترین روز میں سے ہے بیان کیا : آج عالم اسلام کے علماء کے ساتھ ہیں اور ہم لوگ چاہتے ہیں کہ عالم اسلام کی اہم مشکلات کے سلسلہ میں آپس میں مشورہ اور تبادل نظر کیا جائے ، یعنی تکفیریوں کی برے فکر اور اس کی گندی اعمال کی مشکلات کو حل کرنا ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے « عالمی کانفرنس تکفیری و انتہا پسند تحریک اسلامی علماء کے نظر میں » کے عنوان سے ایران کے مقدس شہر قم کے مدرسہ علمیہ امام موسی کاظم علیہ السلام میں منعقدہ کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اس کانفرنس میں عالم اسلام کے علماء کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا : آج کے روز کو ہم اپنے عمر کی بہترین روز مانتے ہیں کیونکہ آج ہم عالم اسلام کے علماء کے ساتھ ہیں اور ہم لوگ چاہتے ہیں کہ عالم اسلام کی اہم مشکلات کے سلسلہ میں ان سے مشورہ اور تبادل نظر کیا جائے ، یعنی تکفیریوں کی برے فکر اور اس کی گندی اعمال کی مشکلات کو حل کرنا ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : اس وقت یہ تحریک عالم اسلام ، مسلمان اور بشریت کو ایک ہی وقت میں ایک ہی ساتھ سخت نقصان پہوچا رہی ہے ؛ اس سلسلہ میں ہم سب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے حالات میں ان منحرف گروہ کے افکار و جڑ کی تحقیق کی جائے اور ان کو خطرناک وادی میں لے جانے والوں یعنی جہنم میں لے جانے والوں کی شناخت کر کے ان کو بچایا جائے اور ان کی جڑ کاٹی جائے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اظہار کیا : کب تک بیٹھے رہے نگے اور مسلمانوں کا قتل عام و خون ریزی دیکھتے رہے نگے ؛ تکفیریوں نے اسلام کی عزت و آبرو ختم کر دی ہے ، اسلام کو ایک تشدد آمیز مذہب کے عنوان سے تعارف کیا ہے حالانکہ اسلام ایک دین رحمت و محبت ہے ، ہم لوگوں کو ثابت کرنا چاہیئے کہ یہ لوگ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں اور ان کے اعمال اسلامی اور اسلام سے مرتبط نہیں ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : تکفیریوں نے اسلام کے حدود کو پایمال کیا اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے میں مشغول ہیں حالانکہ اسلام مسلمانوں کے خون کو قابل احترام جانتا ہے ، ان منحرف گروہ سے فوجی مقابلہ ضروری ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے بلکہ اسلامی علمای کے ذریعہ اس فکر کو جڑ سے کاٹنا ضروری ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬