رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے عشرہ محرم کے تبلیغی ایام کے بعد مسجد اعظم میں اپنے پہلے فقہ کے درس خارج میں امام حسین علیہ السلام کی شاندار عزاداری پر شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے سعودی عرب کے احساء علاقہ میں امام حیسن علیہ السلام کے عزاداروں پر تلخ حملہ اور درد ناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی : بعض بے رحم تکفیریوں نے احساء کے شیعہ جو عزاداری میں مشغول تھے ان پر حملہ کیا جس میں کچھ عزادر شہید اور کچھ زخمی ہو گئے ۔
مرجع تقلید نے اس جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اظہار کیا : یہ حادثہ بتا رہا ہے کہ شیعوں کے خلاف تشدد حجاز اور سعودی عرب میں بھی پایا جاتا ہے اور یہ موضوع سعودی عرب کے حکام کے دوش پر بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اس جرائم کی شدید مذمت کی اور اس میں ملوس مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ، ہم اس وجہ سے خوش ہیں لیکن جن لوگوں نے اسلحہ کے ذریعہ شیعوں پر حملہ کیا اور اس کے بعد بھاگنے میں کامیاب ہوئے ان کو تلاش کرنا سعودی عرب حکومت کے لئے مشکل نہیں ہے ۔
مرجع تقلید نے سعودی حکام کی طرف سے اس جرائم میں ملوس افراد کی شناخت اور اس کو سزا دینے کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اس جرم کے مرتکبین کو تلاش کرنا سعودی حکام کے لئے اس قدر مشکل نہیں ہے ۔