30 October 2014 - 22:51
News ID: 7431
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب صدر نے کابینہ کے حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کرنے کے بعد آج اپنی نئی کابینہ نامزد کر دی ہے۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب صدر نے کابینہ کے حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کرنے کے بعد آج اپنی نئی کابینہ نامزد کر دی ہے۔ نئی مرکزی کابینہ میں عمران حیدر جواد کو مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دیگر افراد میں سینیئر نائب صدر کے لیے حسین چغتائی کو نامزد کیا گیا ہے۔ حسین چغتائی ،سندھ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لیے کاظم شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ کاظم شاہ ،شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سندھ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم فیاض جعفری کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ذیشان حیدر جن کا تعلق ملتان سے ہے اور لاہور میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں کو سیکرٹری مالیات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم ساجد علی جعفری کو چیف اسکاؤٹس کے لیے نامزد کیا گیا ہےی۔

حسن رضا، یونیورسٹی آف سرگودھا سے قانون کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کو رابطہ سیکرٹری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ گومل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے سرتاج رضا کو سیکرٹری نشرواشاعت کے عہدے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ڈگری کالج شہداد کوٹ سے صابر جمالی کو امین منتظرین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬