05 November 2014 - 15:13
News ID: 7444
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب میں عزاداران امام حسین (ع) پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی ۔
مرضيہ افخم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مشرقی سعودی عرب میں عزاداران امام حسین(ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت سے اس حملے میں ملوث افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔


انہوں نے کہتے ہوئے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے اجتماعات اسلامی معاشروں کی ایک مقدس روایت ہے جو ہمیشہ ہی قابل احترام رہی ہے اور قدیم زمانے سے اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کی حکومتیں ان اجتماعات کا احترام اور عزاداران حسینی کی سیکورٹی کا انتظام کرتی رہی ہیں کہا: مشرقی سعودی کے عزاداروں پر نامعلوم افراد کے ذریعہ فائرنگ، سعودی حکومت کی ناتوانی کی نشانی ہے ۔


واضح رہے کہ پیر کی رات ، سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے میں واقع الاحسا شہر کے الدالوہ گا‎ؤں میں عزاداران حسینی پر 3 نقاب پوش مسلح افراد نے اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬