رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ڈاکٹر محمد سرفراز کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کا سربراہ معین کیا ۔
اس حکم میں آیا ہے : ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے کے کاندھوں پر ثقافتی خود مختاری اور اسلامی انقلاب کے تحفظ کی تاریخی ذمہ داری ہے۔
آپ نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے : آئی آر آئی بی، رائے عامہ کے افکار و ثقافت کی ہدایت و مدیریت کی سنگین ذمہ داری کی حامل ہے اور یہ ایک، عام یونیورسٹی کی طرح ہے جس کے فرائض میں ایرانی قوم کے درمیان دین، اخلاق، امید، آگاہی اور اسلامی ایرانی طرز زندگی کو فروغ دینا شامل ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آئی آر آئی بی، ایک ایسا ادارہ ہے جو ملک کی ترقی کے عمل کو بھرپور طرح سے آگے بڑھاتا ہے کہا: قوم کو میدان میں لانے کے لئے ہمہ گیر اور جدت پسندی پر مشتمل کوششیں کرنا، ملک میں اسلامی نظام کے اہداف کے حصول اور دراز مدّت پالیسیوں پر عمل درآمد میں مدد کرنے کے لئے حکومت کی مدد کرنا بھی، آئی آرآئی بی کی ذمہ داری ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے آخر میں آئی آر آئی بی کے سابق سربراہ عزت اللہ ضرغامی کی خدمات کو سراہا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر محمد سرفراز، آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروسیز کے سربراہ کی حیثت سے اپنے فرائص انجام دیتے رہے ہیں ۔