رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی انقلابی عوام نے بحرینی علماء کے ہمراہی میں گذشتہ ھفتہ کے مانند گذشتہ شب و روز منھدم مسجدوں میں نماز برپا کی ۔
بحرینی نمازیوں نے اپنے اس اقدام کا مقصد منھدم مساجد کی حمایت اور آل خلیفہ و آل سعود کی ظالمانہ و شدت پسندانہ سیاست پر اعتراض بیان کیا ۔
انہوں نے ان مساجد میں ان حالات میں نماز برپا کی ہے کہ آل خلیفہ نے ان مکانات پر نماز جماعت برپا کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے اور اس ظالمانہ قانون کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔
شهر الزنج کی مساجد العلویات اور شهر الزهراء کی مسجد فدک الزهراء من جملہ ان مساجد میں سے ہیں جہاں بحرینی شیعوں نے نماز قائم کی ۔
بحرین میں انسانی حقوق کے ذمہ دار سید هادی الموسوی نے آل خلیفہ کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا : سن 2011 عیسوی سے ابھی تک آل خلیفہ نے 38 مسجد کو منھدم کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت آل خلیفہ ان مساجد کی تعمیر کا لائسنس دینے سے انکار کرتی ہے نیز بعض مسجدیں پارک میں بدل دی گئی ہیں ۔