‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2014 - 16:18
News ID: 7479
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوز ایجنسی- ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران، رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی پیروی میں ایک قدم بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی کہا: مذاکراتی ٹیم کہ جو رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے مورد تائید ہیں، مغربی ممالک کے ساتھ فرضی معاملات سے گزیر کرے ۔
آيت الله حسيني بوشهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ اور شھر قم کے امام جمعہ آیت ‌الله سید هاشم حسینی بوشهری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، عمان کے دار الحکومت مسقط میں 1 + 5 کے ساتھ مذاکرہ کرنے والی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔


انہوں نے مزید کہا: ہمارے لحاظ دشمن لالچی اور توسیع پسند ہے کہ آئے دن نیا پروگرام اور نئی شرطی پیش کررہا ہے ، ایک دن کہتے ہیں کہ ہم امتحان کریں گے کہ آیا اسلامی جمھوری ایران پابند ہے یا نہیں تاکہ ہم آہستہ آہستہ لگی پابندیوں کو معلق کر سکیں البتہ پابندیوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ۔


قم کے امام جمعہ نے رھبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تحریر کردہ امریکی صدر جمھوریہ بارک اوباما کے خط کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ وہ چوتھا خط ہے جسے بارک اوباما نے رھبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تحریر کیا ہے ، توقع ہے ایک دن ان خطوط کا لب و لہجہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے کہ لوگ آگاہ ہوسکیں کہ آپ سے گفتگو کا انداز کیا ہے ؟


ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران، رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی پیروی میں ایک قدم بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی کہا: غنی سازی ہمارا مسلمہ حق ہے ، جوہری پاور پلانٹس موجود ہیں اور مزید بنائے جائیں اور پابندیاں بھی ایک ساتھ ختم کی جائیں ۔


انہوں نے مزید کہا: مذاکراتی ٹیم کہ جو رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے مورد تائید ہیں، مغربی ممالک کے ساتھ فرضی معاملات سے گزیر کرے ۔


قم کے امام جمعہ نےغاصب صھیونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی پر ہونے والے حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اسرائیل، یھودی آباد کاری میں مصروف ہے ، ان دنوں شدت پسند یھودی مسلمانوں کے جان پر ٹوٹ پڑے ہیں اور ہمارے لحاظ سے دنیا کے مسلمانوں کے احساسات کو آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: افسوس بعض اسلامی ممالک اور ان کے حکمرانوں کی غفلت کے سبب، غاصب صھیونیت اور امریکا نے مسلمانوں کو تکفیریوں میں الجھا رکھا ہے تاکہ صھیونی آرام کی سانس لے سکیں اور سکون کے ساتھ اسلامی مقدسات کی توھین کرسکیں ۔


قم کے امام جمعہ نے یوم شهادت حضرت امام سید سجاد(ع) کی تعزیت پیش کرتے ہوئے یاد دہانی کی: اگر حضرت سید سجاد(س) و حضرت زینب(س) کوشش نہ ہوتی تو مقصد قیام عاشورہ ادھورا رہ جاتا، حضرت(ع) نے دعاوں کے ڈھانچہ میں الھی معارف بیان کئے اور لوگوں کو دشمن کی حقیقت سے آگاہ کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬