‫‫کیٹیگری‬ :
10 November 2014 - 16:28
News ID: 7464
فونت
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے کہا: میری حیات حسین(ع) کے مرھون منت ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاذہ میں سے حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج دوپہر قم پولیس کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں شهادت حضرت حسین بن علی(ع) کی تعزیت پیش کی اور کہا: ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے امام حسین(ع) کی برکتوں سے ہے ۔


انہوں نے مزید کہا : اگر سید الشهداء(ع) کا قیام نہ ہوتا تو آج اسلام کا نام و نشان بھی نہ ہوتا اور ہم نماز و روز و دیگر عبادتوں سے محروم ہوتے ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ولایت فقیہ بھی ائمہ اطهار(ع) کی ولایت کی برکتوں سے ہمارے درمیان موجود ہے کہا: فقط شیعوں پر ہی نہیں بلکہ پورے مسلمانوں اور انسانوں پر امام حسین(ع) کا احسان ہے ۔


انہوں نے بیان کیا : افسوس بعض افراد اپنے بزرگوں کی پیروی میں مکتب ائمہ اطهار(ع) خصوصا حضرت حسین بن علی(ع)  سے اچھی طرح آگاہ نہ ہوسکے ۔ 


حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میڈیا کی کثرتوں نے عوام کو مختلف مذھب و مکاتب سے آشنائی کرائی ہے کہا: آج میڈیا کے سبب لوگوں کی نگاہوں سے تمام پردے ہٹ گئے ہیں اور لوگ آہستہ آہستہ مختلف مکاتب اور شیعہ مذھب سے آشنا ہورہے ہیں ۔ 


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے آیات قرآن کریم کی روشنی میں نصیحت کے فوائد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج بعض افراد امربالمعروف و نھی عن المنکر کرنے سے روکتے ہیں کہ کسی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کی جائے ۔  


انہوں نے یاد دہانی کی: قرآن کریم نے ان افراد کے سلسلہ میں فرمایا کہ «اے پیغمبر یہ لوگ خود کو نقصان پہونچاتے ہیں»  جیسے کہ کسی ڈال پر بیٹھا خود اس ڈال کو کاٹ ڈالے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬