‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2014 - 15:35
News ID: 7478
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی مظالم ایک اور تحریک انتفاضہ کا سبب ہوںے گے ہیں کہا: ملت ایران اپنے ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی ۔
آيت الله موحدي کرماني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا اسرائیلی حکومت کو متنبہ کیا ۔


انہوں نے بائیس نومبر کو بحرین میں ہونے والے پارلیمانی  الیکشن کو نمائشی انتخابات کا نام دیتے ہوئے کہا: بحرینیوں ںے اس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہ تاکید کی ہے کہ ملت بحرین صرف اپنے حق خود ارادیت کے بارے میں اس ریفرینڈم میں شرکت کرے گی جس کی حمایت علماء نے بھی کی ہے۔


تہران کے خطیب جمعہ نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : صیہونیوں کے جرائم اور مظالم سے مقبوضہ فلسطین میں ایک اور تحریک انتفاضہ کا پیش خیمہ ہے ۔


انہوں نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر احمد شہید کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر احمد شہید واقعا انسانی حقوق کا درد رکھتے ہین تو انہیں غزہ یا شام جانا چاہئے اور ان بے گناہ بچوں اور خواتین کی بات سننی چاہئے جو صیہونی حکومت اور دہشتگردوں کےمظالم اور جارحیت  کے ساے میں زندگی گذار رہے ہیں۔


آیت اللہ کرمانی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اوباما کو چاہئے کہ وہ خط وکتابت کے بجائے عمل میں اپنی نیک نیتی ثابت کریں۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن کے پاس ایران سے مذاکرات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہا: ملت ایران اپنے ایٹمی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی ۔


آیت اللہ کرمانی نے اوباما کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ کرنا برے معاہدے سے بہتر ہے کہا : امریکہ کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایران بھی برے معاہدے کو قبول نہ کرنا مغربی ملکوں کی تسلط پسندی کے سامنے تسیلم ہونے سے بہتر سمجھتا ہے۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزید کہا: امریکہ جانتا ہے کہ حتی داعش کے مقابلے میں بھی وہ ایران کی طاقت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی ماہرین  نے آر کیو 170 ڈرون کا نمونہ تیار کرلیا ہے اور یہ کام امریکہ کے لئے نہایت شدید نقصان کا باعث ہے کہا: امریکہ یہ کہ رہا ہے کہ ایران اس ڈرون کی ریورس انجینیرنگ کی توانائی نہیں رکھتا لیکن آج وہ اس توانائی کا مشاہدہ کررہا ہے۔


واضح رہے کہ تہران میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے بڑے پیمانہ پر مظاہرہ کرکے ملت بحرین کی حمایت اور نمائشی انتخابات کی مذمت کی۔


مظاہرین نے امریکہ صیہونی حکومت، برطانیہ، آل سعود اور آل خلیفہ کی مذمت میں نعرے لگائے اور تاکید کی کہ ملت بحرین کے حقوق کا احترام کیا جائے۔
 

مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو  دنیا کے تمام علاقوں بالخصوص مشرق وسطی میں تمام مظالم نیز ملت بحرین کے خلاف مظالم کا سرچشمہ قراردیا۔


تہران کے نمازیوں نے ملت اسلامی کے اتحاد پر بھی تاکید کی۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬